امام صادق فیق پوسی کسل بیونید پقری ناکهوےنمنرونه تهوک نارےنری ژهیوگنگ مه کهوی فیق پوے چوکی بیک پاٍ
۲۴ ـ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پندرہ شعبان کی رات کی ایک اور نماز

۲۴ ـ امام حسین علیہ السلام کے حرم میں

 پندرہ شعبان کی رات کی ایک اور نماز

پندرہ شعبان کی رات ایک مبارک رات ہے اور اس میں عمریں تقسیم ہوتی ہیں اور یہ شب قدر کے بعد سب سے بہترین رات ہے ، اس میں حرام امر کے علاوہ کوئی دعا ردّ نہیں ہوتی ۔ یہ سال کی چار ممتاز راتوں میں سے ایک ہے ۔ 

اس رات کے اعمال میں سے ایک غسل کرنا ہے ۔ نیز امام حسین علیہ السلام کی زیارت اور چار رکعت نماز بجا لانا بھی اس رات کے اعمال میں سے ہے  کہ جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سو مرتبہ سورۂ توحید پڑھی جائے اور نماز کے بعد آسمان کی طرف ہاتھ اٹھائیں اور کہیں :

اَللَّهُمَّ إِنِّي إِلَيْكَ فَقيرٌ، وَمِنْ عَذَابِكَ خَائِفٌ مُسْتَجِيرٌ. اَللَّهُمَّ لاَتُبَدِّلْ ‏إِسْمِي، وَلاَتُغَيِّرْ جِسْمي، وَلاَتَجْهَدْ  بَلاَئِي، وَلاَتُشْمِتْ بي أَعْدَائي، أَعُوذُ بِعَفْوِكَ مِنْ عِقَابِكَ، وَأَعُوذُ بِرَحْمَتِكَ مِنْ عَذَابِكَ، وَأَعُوذُ بِرِضَاكَ مِنْ سَخَطِكَ، وَأَعُوذُ بِكَ مِنْكَ، جَلَّ ثَنَاؤُكَ، أَنْتَ كَمَا أَثْنَيْتَ عَلَى نَفْسِكَ، وَفَوْقَ مَا يَقُولُ الْقَائِلُونَ. [1]

خدایا ! بیشک میں تیرا ہی فقیر ہوں اور تیرے عذاب سے خوفزدہ  اور مستجیر ہوں ، خدایا !میرے نام کو بدل نہ دینا اور میرے جسم کو دگرگوں نہ کر دینا ، میرے بلاؤں کو سخت نہ کر دینا ، اور میرے دشمنوں کو طعنے کا موقع نہ دینا ۔ خدایا ! میں تیرے عذاب سے تیری معافی کی پناہ چاہتا ہوں اور تیرے عقاب سے تیری رحمت کا سہارا چاہتا ہوں ، تیری ناراضگی سے تیری رضا اور تجھ سے تیری ہی پناہ چاہتا ہوں ، تیری ثنا جلیل ہے  کہ جس طرح تو نے اپنی تعریف کی ہے ، اور اس سے بالاتر ہے جو تمام تعریف کرنے والے کرتے ہیں ۔

 


[1] ۔  ترجمه باب السّعادة في أهمّ ما يعمل في اليوم والاُسبوع والسنة: 213.

 

    دورو ڪريو : 1542
    دیرینگنی هلته چس کن : 64853
    گوندے هلته چس کن : 286971
    هلته چس گنگ مه : 148421988
    هلته چس گنگ مه : 101699181