الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
32) رسول خداۖ کی حدیث نقل کرتے وقت صحابہ و تابعین کے حالات

رسول خداۖ کی حدیث نقل کرتے

وقت صحابہ و تابعین کے حالات

 ''صحیح بخاری'' میں خالد الحذاء سے اور انہوں نے عکرمہ سے، انہوںنے ابن عباس  اور ان کے بیٹے علیسے روایت کی ہے: یہ دونوں ابوسعید (خدری) کے پاس گئے تا کہ اس سے اس بارے میں حدیث سنیں ۔ اس وقت وہ ایک دیوار تعمیر کر رہا تھا، اس نے اپنی عبا اٹھائی اسے اکٹھاکیا اور گفتگو شروع کی یہاں تک کہ مسجد نبوی کی تعمیر کی بات چلی تو اس نے کہا:

     ہم مسجد کی اینٹیں ایک ایک کر کے اٹھا رہے تھے جب کہ عمار ددو دو اینٹیں اٹھاتے تھے ۔پس رسول خداۖ نے انہیں دیکھا تو ان کے چہرے کی دھول کو صاف کیا جب کہ آپ فرما رہے تھے:افسوس ہو عمارکے لئے!یہ انہیں جنت کی طرف دعوت دیں گے اور

وہ انہیں جہنم کی طرف بلائیں گے۔

     ابوسعید خدری نے کہا: عمار نے کہا: خدا کی قسم! اس گروہ سے پناہ مانگتا ہوں۔

     کتاب ''صحیح بخاری'' میں ایک دوسرے طریقہ سے بھی یہ حدیث ذکر ہوئی ہے۔([1])

 


[1]۔ اعلام نصر مبین ، در داوری میان اہل صفین: ٦٦

 

 

 

    زيارة : 2127
    اليوم : 0
    الامس : 263143
    مجموع الکل للزائرین : 148244689
    مجموع الکل للزائرین : 101480790