امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
زیارت کے معنی

زیارت کے معنی

لغت میں کسی چیز یا شخص کے قصد یا ارادہ کرنے کو زیارت کہا جاتا ہے  اور عرف میں کسی شخص کے پاس اس کی تکریم و تعظیم اور عزت کی وجہ سے اس کا تقرب پانے کے لئے حاضر ہونا اس شخص  کی زیارت کہلاتا ہے ۔ [1]

معصومین علیہم السلام اور ان کے علاوہ دوسری ہستیوں کی تکریم و تعظیم کے لئے  انہیں سلام کرنے کے قصد سے ان کے روضۂ مطہر یا  ان کے دفن ہونے کے مقام پر حاضر ہونے سے ان کی زیارت متحقق ہوتی ہے ۔  اس کے علاوہ معصومین علیہم السلام کی دور سے زیارت کرنے، امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی طرف توجہ کرنے اور آپ کی خدمت میں سلام پیش کرنے پر بھی زیارت کا اطلاق ہوتا ہے ۔ زیارت کرنے والے کو ’’زائر ‘‘ اور جس کی زیارت کی جائے اسے ’’مزور‘‘ کہا جاتا ہے اور جن کلمات کے ذریعہ معصومین علیہم السلام کی زیارت کی جاتی ہے انہیں ’’زیارت‘‘ کہا  جاتا ہے ، جیسے زیارت جامعۂ کبیرہ  اور زیارت عاشورا ۔ [2]

 


[1] ۔ المصباح المنير ومجمع البحرين، کلمہ « زور ».

[2] ۔ فرهنگ فقه فارسى: ج ۴ ، ص ۳۲۶.

دورو ڪريو : 557
اج جا مهمان : 182118
ڪالھ جا مهمان : 285904
ڪل مهمان : 163418503
ڪل مهمان : 120967783