Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
(2) معاویہ بن یزید کا خلافت سے معزول ہونے کا سبب

(2)

معاویہ بن یزید کا خلافت سے معزول ہونے کا سبب

  كتاب عدّة الداعى میں مذكور ہے کہ معاويہ بن يزيد بن معاويه نے خلافت کو ترک کر دیا کہ جس کا سبب یہ تھا کہ اس کی دو کنیزیں تھیں جن میں سے ایک صاحب حسن و جمال تھی اور دوسری صاحب ادب و کمال تھی۔ وہ دونوں کنیزیں آپس میں پات چیت کر رہی تھیں کہ باکمال کنیز نے صاحب حسن و جمال کنیز سے کہا کہ تمہارے حسن نے تمہیں بادشاہوں کے تکبر میں مبتلا کر دیا ہے۔ اس کنیز نے کہا سلطنت حسن و جمال کے سامنے کسی اور سلطنت کی حیثیت کیا ہے کیونکہ حسن و جمال سلطنتوں پر حاکم ہے اور بادشاہ و سلاطین سلطنت حسن و جمال کے مملوک اور محکوم ہیں پس حقیقی سلطنت تو صاحب حسن و جمال کی ہے۔ باکمال کنیز نے کہا کہ سلطنت میں کون سی خوبی ہے اور سلطان کو کون سی خیر حاصل ہے کیونکہ اگر وہ سلطنت کے حقوق پر قائم رہے اور اس نعمت کے شکر کے طور پر ہمیشہ بطور صحیح عمل کرے اور حکم دے تو اس کے لئے اس کی اپنی سلطنت میں کوئی لذت باقی نہیں رہے گی اور ہمیشہ کے لئے اس سے عیش و عشرت منتفی ہو جائے گی اور اگر سلطان اپنی شہوت کا تابع ہو اور اپنی خواہشات اور لذتوں کو سلطنت کی ذمہ داریوں پر مقدم رکھے اور رعایا کے حقوق کو پامال کرے اور اس نعمت کے شکر سے منہ موڑے تو اس کا ٹھکانہ آتش جہنم ہے، پس سلطنت میں کیسی خیر و خوبی ہے، ان دونوں کے بارے میں جوابدہ ہونا پڑے گا. معاویہ بن يزيد بن معاويه نے جب کنیز کی یہ باتیں سنی تو اس سے متأثر ہوا  اور خود ہی خلافت سے معزول ہو گیا اور اپنے گھر میں جا کر دروازہ بند کر لیا اور پچیس دن کے بعد دنیا سے گذر گیا.(38)


38) گلزار اكبرى: 562.

 

منبع: غیر مطبوع ذاتی نوشتہ جات: ص32

 

Mengunjungi : 929
Pengunjung hari ini : 142439
Total Pengunjung : 297409
Total Pengunjung : 163929969
Total Pengunjung : 121456083