Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
محرم کی عزاداری میں شيعوں کو جلانا اور اربعین کی زیارت میں ان کا قتل عام

محرم  کی عزاداری میں شيعوں کو جلانا

اور اربعین کی زیارت میں ان کا  قتل عام

چوتھی صدی ہجری میں عزاداروں کو قتل کرنےیا جلا کر شہید کرنے سے نہ صرف یہ کہ وہ شیعوں کی عزاداری کو نہیں روک سکے بلکہ اس سے شیعوں میں سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی عزاداری نے مزید فروغ پایا ۔

یہ عزاداری صدیوں سے جاری رہی اور آخرکار اربعین حسینی کے  ایّام میں اس کا سلسلہ  لاکھوں شیعوں کی زیارت تک جا پہنچا ۔ اس سے پہلے دشمن صرف عزاداری سے خوفزدہ تھے لیکن اب وہ اربعین کے ایّام میں شیعوں کی زیارت سے بھی خائف ہیں جس کی وجہ سے وہ زیارت کی مخالفت کر رہے ہیں اور  زائرین کو شہید کر کے اربعین کے موقع پر لاکھوں کی تعداد میں آنے والے زائرین  کو روکنے کے لئے اپنی مخالفت کا اظہار کرتے ہیں ۔

انہوں نے کئی سالوں تک اربعین کے دنوں میں زائرین کو شہید کیا۔ ہم عراق میں سنہ ۱۲۹۰ سے ۱۳۹۷ ہجری اور اور اسی طرح سنہ ۱۴۲۵ ہجری سے ۱۴۳۴ ہجری تک کے خونی اربعین کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہیں ۔

 ان دونوں رپورٹوں پر غور کرنے سے یہ حقیقت آشکار ہو جاتی ہے کہ عزاداری اور زیارت کے دشمنوں کی تمام تر کوششوں کے باجود عزاداروں اور زائرین پر کوئی منفی اثر نہیں پڑا ، بلکہ دنیا والے  اربعین کے موقع پر  امام حسین علیہ السلام کے زائرین کے اجتماع کو تاریخ کا سب سے بڑا اجتماع قرار دیتے ہیں ۔ اب ان دو رپورٹوں پر توجہ کریں :

Mengunjungi : 378
Pengunjung hari ini : 139866
Total Pengunjung : 286971
Total Pengunjung : 148571776
Total Pengunjung : 101924218