الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
امام حسین علیہ السلام کی قبر کے ساتھ نمازوں کا قبول اور دعاؤں کا مستجاب ہونا

امام حسین علیہ السلام کی قبر کے ساتھ نمازوں کا  قبول اور دعاؤں کا  مستجاب ہونا

شعیب عقرقوفی نے امام صادق علیہ السلام سے سوال کیا : میں آپ پر قربان جاؤں !جو شخص امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے ، اس کے لئے کیا اجر و ثواب ہے ؟

امام جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا :

شعيب ما صلّى عنده أحد الصلاة الاّ قبلها الله منه، ولا دعا أحد عنده ‏أحد دعوة الاّ استجيبت له عاجلة وآجلة،

اے شعیب ! کوئی شخص بھی امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے ساتھ نماز نہیں پڑھے گا مگر یہ کہ خدا اسے قبول فرمائے گا ، اور کوئی دعا نہیں کرے گا مگر یہ کہ خدا اس کی دعا فوراً یا تأخیر سے مستجاب ہو گی ۔

میں نے عرض کیا :میں آپ پر قربان جاؤں ! اس بارے میں کچھ اور زیادہ بیان فرمائیں ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

يا شعيب ايسر ما يقال لزائر الحسين بن علي عليه السلام: قد غفر لك يا عبدالله فاستأنف عملاً جديداً۔ [1]

اے شعیب! امام حسین علیہ السلام کے زائر سے جو کمترین چیز کہی جائے گی ، وہ یہ ہے کہ :  اے خدا کے بندے ! تمہارے گناہ بخش دیئے گئے  اور اب نئے سرے سے عمل کا آغاز کرو۔

 


[1] کامل الزیارات: ص435 ح5، بحارالانوار: ج101 ص83 ح9.

 

    زيارة : 1558
    اليوم : 0
    الامس : 230995
    مجموع الکل للزائرین : 148180413
    مجموع الکل للزائرین : 101448642