امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۱ ـ امام حسین علیہ السلام کی اپنے جدّ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر کے ساتھ دعا

۲۱ ـ امام حسین علیہ السلام کی اپنے جدّ

رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر کے ساتھ دعا

سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام نے اپنے جد رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر کے ساتھ چند رکعت نماز ادا کی اور پھر خدا کی بارگاہ میں عرض کیا:

أَللَّهمَّ إنَّ هَذَا قَبْرُ نَبِيِّكَ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ، وَأَنَا ابْنُ بِنْتِ نَبِيِّكَ، وَقَدْ حَضَرَنِي مِنَ الأَمْرِ مَا قَدْ عَلِمْتَ، أَللَّهُمَّ إِنِّي أُحِبُّ المَعْرُوفَ، وأُنْكِرُ الْمُنْكَرَ، وَأَنَا أَسْئَلُكَ يَا ذَا الْجَلاَلِ وَالْإِكْرَامِ، بِحَقِّ هَذَا القَبْرِ وَمَنْ فِيهِ، إلاَّ اخْتَرْتَ لِي مِنْ أَمْرِي مَا هُوَ لَكَ رِضىً، ولِرَسُولِكَ رِضىً، وَلِلْمُؤمِنِينَ رِضَىً. [1]

خدایا ! یہ تیرے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی قبر ہے اور میں تیرے نبی کی بیٹی کا بیٹا ہوں ،  اور میرے لئے وہ امر پیش آیا ہے کہ جسے تو جانتا ہے ۔ خدایا ! بیشک میں معروف (نیکیوں) کو پسند کرتا ہوں اور منکرات (برائیوں کو ناپسند کرتا ہوں ۔ اور اے صاحب جلال و اکرام ! میں اس قبر اور  اس میں آرام کرنے والے کے وسیلے سے تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ میرے لئے وہی اختیار کر کہ جس میں تیری اور تیرے پیغمبر کی رضا اور مؤمنین کے لئے خوشنودی  ہے۔

اور پھر آپ گریہ کرنے لگے ۔

 


[1] ۔ مقتل الحسين ‏عليه السلام (مقرّم) : 132.

 

    بازدید : 1311
    بازديد امروز : 176390
    بازديد ديروز : 301136
    بازديد کل : 148071228
    بازديد کل : 101394036