امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۶ ـ طلب باران کے لئے امام حسین علیہ السلام کی ایک اور دعا

۱۶ ـ طلب باران کے لئے امام حسین علیہ السلام کی ایک اور دعا

امام صادق علیہ السلام نے اپنے آباء و اجداد علیہم السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

اهل کوفه ؛ مولا امیرالمؤمنین علیہ السلام کی خدمت میں حاضر ہوئے  اور انہوں نے آپ سے بارش نہ برسنے کی شکایت کی اور چاہا کہ آپ بارش کے لئے دعا کریں ۔   امیرالمؤمنین امام علی علیہ السلام نے امام حسین علیہ السلام سے فرمایا : اٹھو ! اور خدا سے ان کے لئے بارش طلب کرو ۔ 

امام حسین علیہ السلام اٹھے اور خدا کی حمد و ثناء بجا لانے اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر درود بھیجنے کے بعد فرمایا :

أَللَّهُمَّ مُعْطِيَ الْخَيْرَاتِ، وَمُنْزِلَ الْبَرَكَاتِ، أَرْسِلِ السَّمَاءَ عَلَيْنَا مِدْرَارَةً، وَاسْقِنَا غَيْثاً مِغْزَاراً وَاسِعاً غَدَقاً، مُجَلَّلاً سَحّاً سَفُوحاً فُجَاجاً، تُنَفِّسَ بِهِ الضَّعْفَ مِنْ عِبَادِكَ، وَتُحْيي بِهِ الْمَيِّتَ مِنْ بِلاَدِكَ، آمِينَ‏ رَبَّ الْعَالَمِينَ.

خدایا ! اے خیر و خیرات عطا کرنے والے ، اے برکات نازل کرنے والے ! آسمان سے ہمارے لئے بارش برسا  جو پے در پے بارش برسے اور ہمیں سیراب کر دے ، واسع ، پھیلی ہوئی اور بابرکت بارش کہ جو پوری زمین پر چھا جائے ، اور جاری ہو جائے ،  جو درّوں اور پہاڑوں کے درمیان راستوں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے ، جس کے ذریعہ تیرے ضعیف بندے سکھ کا سانس لیں ، اورجس کے ذریعہ مردہ زمینیں زندہ ہو جائیں ، اے عالمین کے پالنے والے ! (ہماری دعا) مستجاب فرما ۔  

امام حسین علیہ السلام ابھی دعا سے فارغ بھی نہیں ہوئے تھے کہ اچانک سے خدا نے بارش برسائی ۔ کوفہ  کے گرد و نواح سے آنے والے اعرابی نے کہا : میں درّوں اور ٹیلوں کو دیکھا کہ ان میں پانی موجیں ماررہا تھا ۔ [1]

 


[1] ۔ بحار الانوار : ۴۴/۱۸۷ ، ح ۱۶، ابواب النورانیۃ فی کشف الأسرار الحسینیۃ: ۴۶۔

 

    بازدید : 1228
    بازديد امروز : 180698
    بازديد ديروز : 301136
    بازديد کل : 148079846
    بازديد کل : 101398345