امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(7) محمّد بن ابى بكر کا امير المؤمنين‏ حضرت امام علی عليه السلام کو خط

(7)

محمّد بن ابى بكر کا امير المؤمنين‏ حضرت امام علی عليه السلام کو خط

   محمّد بن بی بکر نے امير المؤمنين‏ حضرت امام علی عليه السلام کے لئے خط لکھا اور حلال و حرام مسائل کے بارے میں سوال کیا اور آنحضرت سے درخواست کی کہ ان کے لئے سنن و حکام تحریر فرما دیں اور انہیں وعظ و نصیحت کریں۔ انہوں نے اپنے خط میں امیر المؤمنین علی علیہ السلام کو یوں لکھا:

   یہ خط ہے محمّد بن ابى بكر کی طرف خدا کے عبد امير المؤمنين کے لئے: آپ پر درود ہو ؛ میں اس خدا کا شکرگذار ہوں کہ جس کے سوا کوئی خدا نہیں ہے۔ اب امير المؤمنين ‏عليه السلام سے میری درخواست ہے کہ میری اور مسلمانوں کی آرزو کو پورا فرمائیں۔

   ہماری آرزو اور خواہش یہ ہے کہ امير المؤمنين ہمارے لئے ایسی کتاب لکھیں کہ جس سے ہمارے لئے احكام اور واجبات واضح و روشن ہو جائیں تا کہ ہم مشکلات اور ضرورت کے وقت اس سے استفادہ کر سکیں اور لوگوں کے اختلافات میں ان پر عمل کریں۔ خداوند امير المؤمنين کو اجر عطا فرمائے اور آنحضرت کے لئے ذخیرہ قرار دے۔

    امير المؤمنين على ‏عليه السلام کا محمّد بن ابی بکر کے لئے جواب:

   امير المؤمنين‏ علی عليه السلام نے ان کے خط کا جواب یوں لکھا: مجھے تمہارا خط ملا اور میں نے اسے پڑھا اور میں آپ کے مقصد کو سمجھ گیا۔ مجھے خوشی ہوئی کہ آپ ایسے مسائل کو اہمیت دینے کے قائل ہیں اور آپ چاہتے ہیں کہ مسلمان معاشرہ ایسے مسائل سے آگاہ ہو کر رشد و صلاح کی طرف آگے بڑھے۔

   میں یہ گمان کرتا ہوں کہ جس نے بھی تمہیں اس کار خیر کے لئے کہا ہے، اس کی نیت ٹھیک تھی اور اس نے اس بارے میں حقیقت بیان کی ہے اور تمہادی درست رہنمائی کی ہے۔ اب میں تمہارے لئے ابواب قضاء بھیج رہا ہوں کہ جو جامعیت رکھتا ہے۔ خداوند ہمیں قوت عطا فرمائے اور ہمارے لئے کفایت کرے۔

  امير المؤمنين حضرت امام على ‏عليه السلام نے ان کے لئے احكام قضاء ، موت ، روز حساب کے متعلق اخبار، جنت و دوزخ کی تعريف و توصيف ، امامت، وضوء، اوقات نماز، ركوع و سجود  کے احکام، آداب، امر بالمعروف، نہى از منكر، صوم، اعتكاف، زنادقہ کے احکام، ‏ مسلمان عورتوں کے نصرانى عورتوں سے متعلق احکام اور ایسی دوسری چیزوں کو ذکر کیا تھا کہ جو روایات اور کتابوں میں ذکر نہیں ہوئیں تھیں۔ (2026)


2026) الغارات و شرح اعلام آن: 113.

 

منبع : معاویه : ج ... ص ...

 

بازدید : 982
بازديد امروز : 74067
بازديد ديروز : 296909
بازديد کل : 149033422
بازديد کل : 102691610