Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کا مشکلات و مصائب میں خدا کی پناہ میں آنا

۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کا مشکلات و مصائب

میں خدا کی پناہ میں آنا

امام حسین علیہ السلام کے اصحاب میں سے زهیر بن قین بَجلی نے  امام حسین علیہ السلام سے عرض کیا :اے فرزند رسول خدا ! آپ  ہمیں اس قوم سے جنگ کرنے کی اجازت دیں ۔ اس سے پہلے کہ دوسرے لوگ ان کے ساتھ ملحق ہو جائیں ، ہمارے لئے اس موقع پر ان سے جنگ کرنا آسان ہے ۔ امام حسین علیہ السلام نے فرمایا : اے زہیر ! تم نے سچ کہا ، لیکن میں جنگ کی ابتداء نہیں کر سکتا ، یہاں تک کہ وہ لوگ جنگ کی ا بتداء کریں ۔

زہیر نے عرض کیا : پس ہمیں لے جائیں تا کہ ہم کربلا پڑاؤ ڈالیں  ، کیونکہ وہاں شط فرات ہے  اور ہم وہاں رہیں ۔ اگر انہوں نے ہم سے جنگ کی تو ہم بھی ان سے جنگ کریں گے  اور ہم خدا سے ان کے خلاف مدد طلب کریں گے ۔  جب زہیر کی زبان پر کربلا کا  نام آیا تو امام حسین علیہ السلام کی آنکھوں میں آنسو بھر آئے اور آپ نے فرمایا :

»أللَّهُمَّ! إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْكَرْبِ وَالْبَلاَء«۔ [1]

خدایا ! بیشک میں مشکلات اور بلاؤں سے تیری پناہ میں آتا ہوں ۔

 


[1] ۔ مقتل الحسین علیہ السلام : ۱/۳۳۴۔

 

    Mengunjungi : 1249
    Pengunjung hari ini : 0
    Total Pengunjung : 284301
    Total Pengunjung : 148860588
    Total Pengunjung : 102357523