الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
۱۴ ـ توفیق طلب کرنے کے لئے امام حسین علیہ السلام کی دعا

۱۴ ـ توفیق طلب کرنے کے  لئے امام حسین علیہ السلام کی دعا

أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ تَوْفِيقَ أَهْلِ الْهُدَى، وَأَعْمَالَ أَهْلِ التَّقْوَى، وَمُنَاصَحَةَ أَهْلِ التَّوْبَةِ، وَعَزْمَ أَهْلِ الصَّبْرِ، وَحَذَرَ أَهْلِ الْخَشْيَةِ، وَطَلَبَ أَهْلِ الْعِلْمِ، وَزِينَةَ أَهْلِ الْوَرَعِ، وَخَوْفَ أَهْلِ الْجَزَعِ، حَتَّى أَخَافَكَ أَللَّهُمّ‏ مَخَافَةً تَحْجُزُنِي عَنْ مَعَاصِيكَ، وَحَتَّى أَعْمَلَ بِطَاعَتِكَ عَمَلاً أَسْتَحِقُّ بِهِ كَرَامَتَكَ، وَحَتَّى أُنَاصِحَكَ فِي ‏التَّوْبَةِ خَوْفاً لَكَ، وَحَتَّى أُخْلِصَ لَكَ فِي النَّصِيحَةِ حُبّاً لَكَ، وَحَتَّى أَتَوَكَّلَ عَلَيْكَ فِي الْأُمُورِ حُسْنَ ظَنّ ‏بِكَ، سُبْحَانَ خَالِقِ النُّورِ، سُبْحَانَ الله الْعَظِيمِ وَبِحَمْدِهِ. [1]

خدایا ! میں تجھ سے اہل ہدایت کی توفیق ، اور اہل تقویٰ کے اعمال ، اور اہل توبہ  کی پاکی و خلوص ، اور اہل صبر کا عزم و پائیداری ، اور اہل خشیت کا پرہیز ، اور اہل علم کی جستجو ، اور اہل ورع کی زینت اور جزع و فریاد کرنے والی کا خوف طلب کرتا ہوں تا کہ میں تجھ سے ڈروں۔  خدایا ! وہ خوف جو مجھے تیرے معصیت اور نافرمانی سے باز رکھے ؛ تا کہ میں تیری اطاعت میں عمل کروں ؛ ایسا عمل کہ جس کی وجہ سے میں تیری کرامت کا مستحق بن جاؤں ، تا کہ میں تیرے لئے تجھ سے خوف رکھنے کی وجہ سے توبہ میں اخلاص دکھاؤں ، اور تا کہ  میں تجھ سے محبت کی وجہ سے خیر خواہی اور خوبیوں کی دعوت میں خود کو خالص کروں ، اور تا کہ میں تمام امور میں تجھ پر حسن ظنرکھنے کی وجہ سے تجھ پر توکل کروں ۔ پاک اور منزہ ہے نور کو خلق کرنے والا ،  پاک و منزہ ہے باعظمت خدا اور میں اسی کی حمد و ستائش میں مشغول ہوں ۔

 


[1] مهج الدعوات: ص۱۹۸.

 

    زيارة : 1245
    اليوم : 229835
    الامس : 286971
    مجموع الکل للزائرین : 148751676
    مجموع الکل للزائرین : 102194127