Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
۲ ـ جناب حسین بن روح کی روایت کے مطابق امام حسن عسکری علیہ السلام سے منقول قنوت میں امام حسین علیہ السلام کی دعا

۲ ـ  جناب حسین بن روح کی روایت کے مطابق

 امام حسن عسکری علیہ السلام سے منقول قنوت میں امام حسین علیہ السلام کی دعا

أَللَّهُمَّ مَنْ آوَى إِلَى مَأْوىً فَأَنْتَ مَأْوَايَ، وَمَنْ لَجَأَ إِلَى مَلْجَأٍ فَأَنْتَ‏ مَلْجَايَ. أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَاسْمَعْ نِدَائِي، وَأَجِبْ‏ دُعَائِي، وَاجْعَلْ مَآبِي عِنْدَكَ وَمَثْوَايَ.

وَاحْرُسْنِي فِي بَلْوَايَ مِنِ افْتِنَانِ الْإِمْتِحَانِ، وَلُمَّةِ(1) الشَّيْطَانِ، بِعَظَمَتِكَ ‏الَّتي لاَيَشُوبُهَا وَلَعُ نَفْسٍ بِتَفْتِينٍ، وَلاَ وَارِدُ طَيْفٍ بِتَظْنِينٍ، وَلاَيَلُمُّ بِهَا فَرَحٌ حَتَّى تَقْلِبَني إِلَيْكَ بِإِرَادَتِكَ غَيْرَ ظَنِينٍ وَلاَ مَظْنُونٍ، وَلاَ مُرَابٍ وَلاَمُرْتَابٍ، إِنَّكَ أَرْحَمُ الرَّاحِمِينَ.[1]

خدایا! ہر کوئی کسی منزل میں جگہ حاصل کرتا ہے اور تو میری منزل ہے ، ہر کوئی کسی پناہگاہ کی پناہ میں آتا ہے ، اور تو میری پناہگاہ ہے ، خدایا !  محمد و آل محمد (علیہم السلام ) پر درود بھیج  اور میری آواز کو سماعت فرما ، میری دعا کو مستجاب فرما ، میری منزل اور بازگشت کو اپنے پاس قرار دے ۔  اور آزمائش کی سختیوں اور شیطان کے وسوسوں کے ذریعہ میرے امتحان میں میری حفاظت فرما ،  اپنی عظمت و بزرگی کے واسطے  کہ جس سے مصیبت میں مبتلا ہونے سے خفت نفس نہیں ہوتی ، اور نہ توہمات کے ذریعے جنان و خیال وارد ہوتے ہیں ، اور نہ ہی اسے جنون (خوف و دہشت)کا سامنا کرنا پڑتا ہے ، تا کہ تو مجھے اپنے ارادے سے اپنی طرف پلٹا دے  ، جب کہ میں دین میں متہم نہ ہوں  اور نہ ہی عمل میں مجھے کوئی بدگمانی ہو ، اور نہ ہی میں شک زدہ اور تہمت زدہ ہوں ،۔ بیشک تو سب سے زیادہ رحم کرنے والے ہے ۔

 


[1] ۔ مهج الدعوات: 69، البلد الأمين: 649، بحار الأنوار: 214/85، مفاتيح النجاة (مخطوط): 309.

 

    Visit : 1548
    Today’s viewers : 209097
    Yesterday’s viewers : 226086
    Total viewers : 147534551
    Total viewers : 101125607