الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
امام زمانہ ارواحنا فداہ کی ولادت سے پہلے سے لے کر ظہورکے زمانے تک آپ سے دشمنی

امام زمانہ ارواحنا فداہ کی ولادت سے پہلے سے لے کر ظہورکے زمانے  تک آپ سے دشمنی

کیا آپ تاریخ میں کسی ایسے شخص کو جانتے ہیں کہ جس کی پیدائش سے سینکڑوں سال پہلے تک اس کے دشمنوں نے اس کے ماں باپ اور آباؤ اجداد کو قتل کیا ہو  تاکہ اس کی ولادت نہ ہو سکے ، یاوہ  اس کی پیدائش کے بعد اسے قتل کرنے کا سنگین ارادہ رکھتے ہوں ؟!

وہ شخص صرف حضرت ولى عصر ارواحنا فداهہیں ،صدیوں سے دشمنوں نے ان کی ولادت کو روکنے اور ان کی ولادت کے بعد ان کی شہادت کے لئے  ہر ممکن کوشش کی ہے۔

اس امام کے دشمن اس بات سے غافل ہیں کہ خدا نےیہ ارادہ کیا ہے کہ امام زمانہعجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا نور تمام دنیا پر چھا جائے، اگرچہ اس بزرگ ہستی کے دشمنوں کے لئے یہ بات ناگوار ہی کیوں نہ ہو ۔

یہاں ایک مفید اور قابل توجہ نکتہ یہ ہے کہ جس شخص کے دشمن صدیوں سے اس کے اس حد تک دشمن ہوں کہ وہ اسے نیست و نابود کرنے کے درپے ہوں  تو اس سے یہ معلوم ہوتا ہے کہ وہ شخص بہت ہی اہم قدرت و طاقت کا حامل ہے  اور اس کے دشمن جانتے ہیں کہ  اگر وہ ظاہر ہوجائے اور دنیا پر حکمرانی کرے تو اس کے دشمنوں کا کوئی نام و نشان باقی نہیں رہے گا،کیونکہ وہ دین و  مذہب اور انسانیت کے دشمن ہیں، اور پھر وہ دنیا کے لوگوں کو اپنے ظلم و ستم اور بربریت کا نشانہ نہیں بنا سکیں گے اور طاقت کے نشے میں چور خونخوار، وحشی اور ظالم و جابر حکمران دنیا کے غریب اور مستضعف عوام پر مزید ظلم وستم نہیں کر سکیں گے ۔

حضرت امام جعفر صادق علیہ السلام اور اسی طرح حضرت امام حسن عسکریعلیہ السلام سے وارد ہوا  ہے کہ بنو امیہ اور بنو العباس نے امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو اس دنیا میں آنے سے روکنے کے لئے آپ کے  آباء و اجداد کو شہید کیا؛ لیکن خدا نے چاہا کہ اس کا نور پوری دنیا پر چھا جائے اور امام زمانہ ارواحنا فداہ  کی ولادت ہو اور جب دشمنوں کو اس بزرگ ہستی کی ولادت کا علم ہوا تو انہوں نے آپ کو شہید کرنے کا فیصلہ کیا۔

زيارة : 3
اليوم : 174793
الامس : 268412
مجموع الکل للزائرین : 173795265
مجموع الکل للزائرین : 129962625