امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
ابن زیاد کی مجلس میں

خطبه ابن زیاد لعنه الله کے خطبہ کے بارے میں مطلب

**********************************************

13محرم الحرام:امام حسین علیہ السلام کی شہادت اور ابن زياد لعنه الله کے حکم پر عبدالله بن عفيف ازدى کی شہادت کے بعد اس ملعون کا خطبہ(سنہ۶۱ ہجری)

**********************************************

 

ابن زیاد کی مجلس  میں

سيد بن طاؤوس لکھتے ہیں: کوفہ میں ابن زیاد کے دربار میں اس کی نگاہ علی بن الحسین علیہ السلام پر پڑی تو اس نے کہا: یہ جوان کون ہے؟ کہا:  وہ علی بن حسین بن علی ہیں! ابن زیاد نے کہا:لیکن کیا خدا نے علی بن الحسین کو قتل نہیں کیا؟ امام سجاد علیہ السلام ابن زیاد کی عوام فریبی کو بھانپ گئے اور آپ نے بلا فاصلہ اپنی دینی ذمہ داری ادا کرتے ہوئے فرمایا:میرا ایک بھائی تھا کہ اس کا نام بھی علی بن الحسین تھا اور اس قوم نے انہیں قتل کر دیا! ابن زیاد نے کہا: بلکہ خدا نے اسے قتل کیا ہے! امام سجاد علیہ السلام نے مزید وضاحت کے لئے فرمایا:

«اللَّهُ يَتَوَفَّى الْأَنْفُسَ حينَ مَوْتِها وَالّتي لَمْ تَمُتْ في‏ مَنامِها...»(141)(142) خداوند ہی انسانوں کو ان کی موت کے وقت موت دیتا ہے اور جو لوگ نہیں مرے، نیند کے عالم میں ان کی روح کو قبض کر لیتا ہے!

جیسا کہ آپ نے ملاحظہ فرمایا اشعری کلام و عقائد کے مبانی مذکورہ تعبیرات میں بھی محسوس کئے جا سکتے ہیں۔ یزید، امام حسین علیہ السلام کے قتل کی نسبت خدا کی طرف دیتا ہے۔ امام سجاد علیہ السلام کا جواب بھی یہ ہے کہ اے ابن زیاد الٰہیات کو سمجھنا اور درک کرنا تیری فہم و درک سے بالاتر ہے۔ میں جانتا ہوں کہ تم صرف اسی قدر جانتے ہو اور تم عوام کو دھوکا دینے  اور خلق خدا کو فریب دینےکے لئے اپنے مظالم خدا کی طرف منسوب کر رہے ہو۔ ہاں! سب کی جان خدا لیتا ہے۔ لیکن اے نادان! یہ امر قاتل کے امر کی توجیہ نہیں کرتا اور اگر ایسا ہے تو پھر سب قاتل بے گناہ ہیں!(143)


141) زمر (42 (39.

142) اللهوف في قتلى الطفوف، ص 221 - 220، ابومخنف، مقتل الحسين، ص 197 - 195؛ نفس المهموم: 528 - 52؛ زينب ‏عقيلة بني هاشم، ص 86 - 85.

143) فاجعه جهل مقدّس: 69.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة الجامعة ص 26

 

بازدید : 789
بازديد امروز : 170827
بازديد ديروز : 160547
بازديد کل : 145264231
بازديد کل : 99988983