حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
سقیفہ سے دشمنی کا آغاز

سقیفہ  سے دشمنی کا آغاز

اميرالمؤمنين حضرت امام علیعلیہ السلام کی خلافت کو غصب کرنا ہی امام حسین علیہ السلام کی شہادت کا باعث بن ؛ جیسا کہ آپ نے یہ حقیقت بیان فرمائی ہے اور اسی طرح حضرت زینب کبریٰ علیھا السلام نے بھی اس حقیقت کو آشکار کیا ہے ۔ سقیفہ میں خلافت کو غصب کرنے کی وجہ سے ہی اہل بيت اطہار علیہم السلام  پر یہ تمام ظلم وستم ہوئے۔ امام حسن عسکری علیہ السلام کے جنازے میں ایک کنیز چیخ چیخ کر یہ فریاد کر رہی تھی کہ امام عسکریعلیہ السلام آج کے دن نہیں بلکہ دوشنبہ کے دن (یعنی سقیفہ کے دن) شہید ہوئے ہیں ۔

ہر ظلم و ستم اور بربریت کی بنیاد سقیفہ ہے اور روایات میں اس حقیقت کو واضح طور پر بیان کیا گیا ہے ۔ سقیفہ میں اہل بیت اطہارعلیہم السلام پر ظلم و ستم کا آغاز ہوا اور کربلا میں اس میں اس طرح سے شدت آ گئی جس طرح سردیوں میں درختوں کے پتے سوکھ جاتے ہیں ، اسی طرح اس واقعہ سے شجر امامت سوکھ گیا ۔

اور جس طرح خزاں میں سوکھ جانے والے درخت بہار کے موسم  میں پھر سے ہرے بھرے ہو جاتے ہیں  اور صرف بہار کے موسم سے ہی ان کی شادابی واپس آ سکتی ہے ، اسی طرح عاشورا کے دن امامت کا سوکھ جانے والا شجر صرف بہار انسانی یعنی ربیع الانام ، منتقم آل محمد علیہم السلام کے ظہور سے ہی سرسبز و شاداب ہو سکتا ہے ۔ لہذا امام حسینعلیہ السلام کے لئے خلوص اور صدق دل سے آنسو بہانے والے اور سینہ زنی کرنے والے عزاداروں کو چاہئے کہ وہ خدا کی بارگاہ میں دعا کریں کہ خدایا!یوسف زہرا امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور اور خون حسین علیہ السلام کے انتقام سے امامت کے خشک شدہ درخت کو پھر سے ہرابھرا اور سرسبز کر  دے ۔

حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی آفاقی حکومت میں دنیابھر کے افراد ولایت اہل بیت علیہم السلام کی نعمت سے استفادہ کریں گے۔

افسوس سے کہنا پڑتا ہے صدر اسلام سے ہی سقیفہ کے کے مختلف پہلوؤں کو اس طرح سے اجاگر نہیں کیا گیا ، جس طرح انہیں اجگر کرنے کی ضرورت تھی، اسی وجہ سے مسلمانوں کو  اس کے آثار اور اثرات کا لازم اور کامل علم نہیں ہے ۔

ملاحظہ کریں : 6
آج کے وزٹر : 196105
کل کے وزٹر : 268412
تمام وزٹر کی تعداد : 173837846
تمام وزٹر کی تعداد : 130005242