حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۹ ۔ امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں نماز ہدیہ

(٩)

امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی خدمت میں نماز ہدیہ

سید بن طاؤس  فرماتے ہیں:ابو محمد صیمری نے کہا ہے :ابو عبد اللہ احمد بن عبد اللہ بجلی  نے اپنی سند سے ائمہ اطہار علیہم السلام سے نقل کیا ہے:

اگر کوئی اپنی پنجگانہ نمازوں اور نوافل کے علاوہ کوئی دوسری نماز پڑھ سکتا ہو اگرچہ ہر دن دو رکعت ہی کیوں نہ ہو ،تو وہ اسے ائمہ  علیہم السلام میں سے کسی کو ہدیہ کرے ۔اس نماز کا آغاز اس طرح ہے کہ پہلی رکعت میں واجب نماز کی طرح ہی سات،تین یا ایک مرتبہ تکبیر سے نماز شروع کرے اور رکوع و سجود کے ذکر کے بعد تین مرتبہ کہے: «صَلَّى اللَّهُ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّيِّبينَ الطَّاهِرينَ» (خدا کا درود و سلام ہو محمد اورآپ کی پاک آل پر)اور تشہد و سلام کے بعد جب یہ نماز امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کو ہدیہ کر ے تو کہے:

أَللَّهُمَّ أَنْتَ السَّلامُ وَمِنْكَ السَّلامُ،يا ذَا الْجَلالِ وَالْإِكْرامِ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ الطَّيِّبينَ الطَّاهِرينَ الْأَخْيارِ،وَأَبْلِغْهُمْ مِنّي أَفْضَلَ التَّحِيَّةِ وَالسَّلامِ.أَللَّهُمَّ إِنَّ هاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنِ هَدِيَّةٌ مِنّي إِلى عَبْدِكَ وَابْنِ عَبْدِكَ وَوَلِيِّكَ وَابْنِ وَلِيِّكَ سِبْطِ نَبِيِّكَ في أَرْضِكَ وَحُجَّتِكَ عَلى خَلْقِكَ، يا وَلِيَّ الْمُؤْمِنينَ، يا وَلِيَّ الْمُؤْمِنينَ، يا وَلِيَّ الْمُؤْمِنينَ .[1]

پروردگارا!تو سلام (سلامتی کا سرچشمہ )ہے اور سلامتی تیری جانب ہے،اے صاحب جلال و احترام،درود بھیج محمد اور آل محمد پر کہ جو پاک و پاکیزہ اور نیکوکار ہیں۔اور میری طرف سے ان تک بہترین سلام و تحیت  پہنچا۔پروردگارا!میری طرف سے یہ دو رکعتیں  تیرے بندے اور تیرے بندے  کے فرزند،تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند ،تیری زمین پرتیرے نبی کے نواسے اور تیری  مخلوق پر تیری حجت  کے لئے ہدیہ ہیں۔  اے مومنوں کے سرپرست، اے مومنوں کے  اے مومنوں کے سرپرست،اے مومنوں کے سرپرست۔

 

 


[1]۔ جمال الأسبوع:٢٩

    ملاحظہ کریں : 203
    آج کے وزٹر : 51429
    کل کے وزٹر : 164982
    تمام وزٹر کی تعداد : 142078189
    تمام وزٹر کی تعداد : 97960551