حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۳ ۔ مسجد مقدس جمکران کی نماز

(٣)

مسجد مقدس جمکران کی نماز

جناب حسن بن مثلہ جمکرانی کہتے ہیں:

 ہمارے مولا حضرت صاحب الزمان عجل اللہ فرجہ الشریف نے فرمایا :

لوگوں سے کہو : اس مکان کی طرف رغبت پیدا کریں اور اس کا احترام کریں ۔اس جگہ چار رکعت نماز پڑھیں: دو رکعت نماز تحیت مسجد کہ جس کی ہر رکعت میں ایک مرتبہ سورئہ حمد  اور سات مرتبہ سورئہ توحید پڑھیں اور ہر رکوع و سجدے میں سات مرتبہ ذکر پڑھیں۔

 پھر دو رکعت نماز صاحب الزمان صلوات اللہ علیہ پڑھیں او راسی طرح جب سورئہ حمدپڑھتے ہوئے«إِيَّاكَ نَعْبُدُ وَ إِيَّاكَ نَسْتَعينُ»پر پہنچیں تو اسے سو(١٠٠)مرتبہ پڑھیں اس کے بعد سورئہ حمد آخر تک پڑھیں۔ دوسری رکعت بھی اسی طرح پڑھیں اور ہر رکوع و سجدے میں سات مرتبہ ذکر پڑھیں۔جب نماز تمام ہو جائے تو تہلیل یعنی ’’لاٰ اِلٰہَ اِلاَّ اللّٰہ‘‘کہیں اور حضرت فاطمہ زہرا  علیہا السلام کی تسبیح پڑھیں اور تسبیح پڑھنے کے بعد سر سجدہ میں رکھیں اورسو( ١٠٠)مرتبہ محمد وآل محمد علیہم السلام پر صلوات بھیجیں۔

 پھرآنحضرت نے اس طرح فرمایا :

فَمَنْ صَلاّٰھٰا فَکَأَ نَّمٰا صَلّٰی فِی الْبَیْتِ الْعَتِیْقِ ۔

جو بھی اس نماز کو پڑھے ایساہی ہے کہ اس نے خانہ کعبہ میں نماز پڑھی ہے ۔[1]

 


[1] ۔ جنة الماٰوی:  ٢٣١

    ملاحظہ کریں : 253
    آج کے وزٹر : 52269
    کل کے وزٹر : 226086
    تمام وزٹر کی تعداد : 147221035
    تمام وزٹر کی تعداد : 100968779