Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
امام حسین علیہ السلام کا اپنے زائر کی وفات کے بعد اس کی زیارت کے لئے جانا

 

امام حسین علیہ السلام کا اپنے زائر کی وفات کے بعد اس کی زیارت کے لئے جانا

حضرت امام جعفر بن محمد علیہما السلام فرماتے ہیں کہ امام حسین بن علی علیہما السلام نے فرمایا:

’’من زارني بعد موتي زُرته‏ يوم القيامة، ولو لم يكن إلاّ في النّار لأخرجته‘‘. [1]

جو  شخص میری موت کے بعد میری زیارت کرے  تو میں قیامت کے دن اس کی زیارت کروں گا اور اگر وہ آتش جہنم میں ہوا تو میں اسے (وہاں سے ) خارج کروں گا ۔

کچھ اساتید سے نقل ہوا ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے زائر کے جہنم میں جانے کو لفظ ’’لو ‘‘ کے ذریعے مشروط کیا گیا ہے  اور اس بات کی طرف اشارہ ہے کہ امام حسین علیہ السلام کے زائر کا آتش جہنم میں جانا محال ہے ۔ اور چونکہ محال امر کو فرض کرنا محال نہیں ہے ، اس بناء پر اگر کوئی زائر آتش جہنم میں چلا جائے تو  امام حسین علیہ السلام اپنے زائر کو خود آتش جہنم سے نکالیں گے ۔ اے ابا عبد اللہ الحسین !آپ پر خدا کا درود  و سلام ہو ، میری روح اور عالمین کی ارواح آپ پر قربان ہو جائے  ۔ آپ کی اپنے شیعوں اور اپنی قبر کے زائرین کے لئے شفقت و رحمت کس قدر عظیم اور شدید ہے۔[2]



 [1] ۔ نورالعين: 169،  معالي السبطين:۲/۷۸.

[2] ۔ نورالعين: 169،  معالي السبطين: ۲/۷۸.

 

    Mengunjungi : 1963
    Pengunjung hari ini : 44397
    Total Pengunjung : 301136
    Total Pengunjung : 147807316
    Total Pengunjung : 101262044