امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
بنی امیہ کے عیسائیوں سے تعلقات

بنی امیہ کے عیسائیوں سے تعلقات

بنی امیہ کے عیسائیوں سے بھی تعلقات تھے اور وہ اپنے امور میں ان سے مشورہ کیا کرتے تھے۔ بنی امیہ کے عیسائیوں سے تعلقات کی بہترین مثال معاویہ  کے ان سے تعلقات ہیں۔

معاویہ کےعیسائیوں سے تعلقات اتنے گہرے تھے کہ نہ صرف اس کے دربار میں ان کی آمد و رفت تھی بلکہ معاویہ عیسائیوں سے مشورہ بھی کیا کرتا تھا اور انہیں حکومتی ذمہ داریاں سونپنے کے علاوہ ہ عیسائیوں کے ساتھ بیٹھ کر مختلف امور کے بارے میں ان سے مشورہ لیتا تھا  اور ان کے افکار و نظریات سے استفادہ کرتا تھا۔

آپ یہ نکتہ یعنی معاویہ کے عیسائیوں سے تعلقات اور معاویہ کا عیسائیوں سے مشورہ کرنا،تاریخ کے صفحات میں ملاحظہ کر سکتے ہیں۔

یہ واضح سی بات ہے کہ ایسے افکار و نظریات رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے حکومتی طریقۂ کار  اور آپ کے  افکار و نظریات سے متضاد ہیں۔

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کا عیسائیوں اور کسی بھی اہل کتاب سے مشورہ کرنا اور ان کے دین مخالف افکار و نظریات کولوگوں پر مسلّط کرنا  تو دور کی بات بلکہ آپ نے کبھی انہیں  اپنا ہمنشین بھی قرار نہیں دیا۔لیکن معاویہ نے چونکہ زبردستی اور طاقت کے بل بوتے پر حکومت حاصل کی تھی اور وہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے منصب خلافت کا غاصب تھا،اس لئے اس کے اعمال رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے اعمال کی طرح نہیں تھے بلکہ دین پر کاری ضرب لگانے اور دین کی جڑوں کو کھوکھلا کرنے کے لئے وہ دین کے مخالفوں سے مشورہ کرتا تھااور ان کے نظریات کو اہمیت دیتاتھا۔

کتاب’’امویان؛نخستین دودمان حکومت گر در اسلام‘‘میں لکھتے ہیں:

روایات سے یہ بات سمجھ میں آتی ہے کہ معاویہ عیسائیوں کی سنت کے لئے احترام کا قائل تھا کہ جو اب تک شام کے شہروں میں مقیم تھے اور وہاں کی اکثر آبادی انہیں پر مشتمل تھی۔

اس کے مشیروں میں سے ایک سرجون(سرگیوس) تھا جویونانی آرتھوڈاکس (Orthodox)خاندان سے تعلق رکھتا  تھا اور جو شام میں رومن انتظامیہ کے لئے کام کرتا تھا۔ اس کا باپ’’سنت جون‘‘(متوفی سنہ ٧٤٨ء)شام میں آرتھوڈاکس (Orthodox) کے متکلمین میں سے تھا۔[1]

 


۱۔ امویان؛نخستین ودمان حکومت گر در اسلام:٥٧ .

    بازدید : 2154
    بازديد امروز : 103262
    بازديد ديروز : 301136
    بازديد کل : 147925010
    بازديد کل : 101320909