امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
۱۲ ۔ نماز استغاثہ کا دوسرا طریقہ

(١٢)

 نماز استغاثہ کا دوسرا طریقہ

اسی نماز کو صدر الاسلام ہمدانی اپنی گرانقدر کتاب’’تکالیف الأنام فی غیبة الامام‘‘ میں دوسرے طریقہ سے بیان کرتے ہیں:

وہ قابل اعتماد سید ،عالم ربانی،استاد حکیم ،فقیہ و مجتہد کامل سید محمد ہندی نجفی  اور وہ عالم بزرگوار سید حسن قزوینی سے اور وہ سید حسین شوشتری (امام جماعت)سے اپنی سند کے ساتھ سید علی خان (شارح صحیفہ ٔ  سجادیہ) سے نقل کرتے ہیں:

شب پنجشنبہ یا شب جمعہ برہنہ سراور پاؤں آسمان تلے دو رکعت نماز پڑھے اور نماز کے بعد ننگے سر’’ یٰا حُجَّةُ الْقٰائِمُ‘‘ کو اس کے ابجد کی تعداد کے برابر یعنی ٥٩٥ مرتبہ پڑھے ۔اس عمل کی تأثیر تجربہ سے ثابت ہے۔

اس کے عدد یہ ہیں : ١٠(ی)+ا(١)+٨(ح)+٣(ج)+٤٠٠(ة)+ا(١)+٣٠(ل) +١٠٠ (ق) +ا(١) +ا(ء)+٤٠(م)، جن کا مجموعہ ٥٩٥ بنتا ہے ۔نیزوہ کہتے ہیں :یہ عمل اس کے نااہل افراد سے مخفی رکھو چونکہ یہ اسرار میں سے ہے اور میں نے اس کا کئی بار تجربہ کیا ہے۔[1]

 


[1]۔ تکالیف الأنام فی غیبة الامام:٢٥١

    دورو ڪريو : 615
    اج جا مهمان : 0
    ڪالھ جا مهمان : 217989
    ڪل مهمان : 171337478
    ڪل مهمان : 125867245