امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۲) يزيد لعنۃ اللہ علیہ پر لعنت

(۲)

 يزيد لعنۃ اللہ علیہ پر لعنت

سب مورّخين اور بالخصوص سبط ابن جوزى نے تذكره کے ص 63 میں لکھا ہے: اہل مدینہ کی ایک جماعت سنہ ۶۲ ہجری میں شام گئی اور جب وہ یزید کے کفریات اور اس کے اعمال کی خباثت سے آگاہ ہوئے تو وہ لوگ مدینہ واپس پلٹ گئے اور وہ لوگ یزید کی بیعت سے دستبردار ہو گئے اور علی الاعلان اس پر لعنت کرنے لگے اور اس کے عامل عثمان بن محمّد بن ابى سفيان کو مدینہ سے باہر نکال دیا۔

عبداللَّه بن حنظه (غسيل الملائكه) نے کہا: اے لوگو!ہم شام سے نہیں نکلے اور ہم نے یزید کے خلاف قیام نہیں کیا مگر جب ہم نے یہ دیکھا:«هو رجل لا دين، ينكح الاُمّهات والبنات والأخوات ويشرب الخمر ويدع الصّلاة ويقتل أولاد النّبيّين» (558).

جب يزيد کو اس کی خبر ہوئی تو اس نے مسلم بن عقبه کے ساتھ شام کے ایک بہت بڑے لشکر کو اہل مدینہ کی سرکوبی کے لئے بھیجا اور انہوں نے تین دن تک مدینہ والوں کا قتل عام کیا۔

ابن جوزى، مسعودى اور دوسرے مؤرخین نے لکھا ہے کہ انہوں نے اس طرح قتل عام کیا کہ گلی کوچوں مں خون جاری ہو گیا «خاض الناس في الدماء حتّى‏ وصلت الدماء قبر رسول اللَّه‏ صلى الله عليه وآله وسلم وامتلأت الروضة والمسجد» (559).

انہوں نے قریش، انصار اور مہاجرین میں سے سات سو اشراف اور قابل احترام لوگوں کو قتل کیا جب کہ عام مسلمانوں میں سے دس ہزار افراد کو موت کے گھاٹ اتارا۔ مسلمانوں کے ناموس کی ہتک حرمت کے بارے میں سبط ابن جوزی کی کتاب تذکرہ کے ص ۱۶۳ کی عبارت کو ذکر کرنے پر ہی اکتفاء کرتے ہیں کہ جسے ابو الحسن مدائنی سے کیا گیا ہے: «ولدت ألف امرأة بعدالحرّة من غير زوج»(560).(561)

بخارى اور مسلم نے اپنی صحيحين میں اور علاّمه سمهودى نے «تاريخ المدينه» اور ابوالفرج ابن جوزى نے كتاب «الردّ على‏ المتعصّب العنيد» میں اور سبط ابن جوزى نے تذكره خواصّ الاُمّة میں، امام احمد حنبل نے مسنداور دوسروں نے رسول اكرم‏ صلى الله عليه وآله وسلم سے نقل‏ کیا ہے کہ آپ نے فرمایا:

من أخاف أهل المدينة ظلماً أخافه اللَّه وعليه لعنة اللَّه والملائكة والناس أجمعين لايقبل اللَّه منه يوم القيامةصرفاً ولا عدلاً(562).

نیز فرمایا:لعن اللَّه من أخاف مدينتي (أي أهل مدينتي)(563).

کیا مدینہ میں یہ سب قتل عام، ناموس کی ہتک حرمت اور امول کو نیست و نابود کرنا ان کے خوف کی وجہ سے نہیں تھا اور اگر ایسا تھا تو پھر خدا، پیغمبر، ملائکہ اور تمام لوگوں کی زبان سے وہ نانجیب ، شقی اور بدبخت ملعون تھا اور قیامت تک ملعون رہے گا۔

اکثر علماء نے خود یزید پر لعنت کی  ہے اور انہوں نے یزید پر لعنت کرنے کے جواز کے بارے میں کتابیں لکھی ہیں منجملہ علاّمه جليل القدر عبداللَّه بن‏ محمّد بن عامر شبراوى شافعى نے كتاب «الإتحاف بحبّ الاشراف» کے صفحہ 20 پر یزید پر لعنت کے متعلق بیان کیا ہے كه جب ملاّ سعد تفتازانى کے پاس يزيد کا نام لیا گیا تو انہوں نے کہا: «فلعنة اللَّه عليه وعلى أنصاره وعلى أعوانه«(564).

اور جوار العقدين علاّمه سمهودى سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے کہا: «إتّفق العلماء على جواز لعن من قتل الحسين رضي اللَّه عنه‏أو أمر بقتله أو أجازه أو رضي به من غير تعيين» (565).

ابن جوزى، ابو يعلى اور صالح بن احمد بن حنبل سے نقل کرتے ہیں کہ انہوں نے قرآن کی آیات اور دوسرے دلائل سے یزید پر لعنت کرنے کو ثابت کیا.(566)


558) وہ ایک بے دین شخص ہے جو ماؤں، بیٹیوں اور بہنوں سے مباشرت کرتا ہے ، شراب پیتا ہے، نماز نہیں پڑھتا اور پیغمبر کی اولاد کو قتل کرتا ہے۔

559) مدینہ کی گلی کوچوں میں اس طرح سے خون جاری تھا کہ لوگ خون میں بہہ رہے تھے یہاں تک کہ رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبر تک خون پہنچ گیا۔ مسجد نبوی اور پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی قبر خون سے بھر گئی تھی۔

560) واقعۂ «حرّه» يعنى مدینہ میں قتل عامّ کے بعد ہزار کنواری عورتوں بچوں کو جنم دیا ( یہ اس بات کا کنایہ ہے کہ فاتح لشکر نے ناموس کی ہتک حرمت کرتے ہوئے انہیں حاملہ کر دیا).

561) شبهاى پيشاور: 263.

562) جو ظلم کرتے ہوئے اہل مدینہ کو ڈرائے خداوند متعال اسے ڈرائے (یعنی قیامت کے دن) اور اس پر خدا، ملائکہ اور سب لوگوں کی لعنت ہو اور روز قیامت خدا ایسے شخص کے کسی عمل کو قبول نہیں کرے گا۔

563) اس پر خدا کی لعنت ہو جو میرے شہر والوں کو ڈرائے (يعنى اہل مدينه کو).

564) اس پر اور اس کے انصار و اعوان اور اس کی مدد کرنے والوں پر خدا کی لعنت ہو.

565) علماء کا اس پر اتّفاق ہے کہ جس نے حسين رضي اللَّه عنه کو قتل کیا، یا اس بزرگ ہستی کو قتل کرنے کا حکم یا اجازت دی اس پر لعنت کرنا جائز ہے.

566) شبهاى پيشاور: 264.

 

منبع : کتاب معاويه ج ... ص ...

 

 

بازدید : 792
بازديد امروز : 182864
بازديد ديروز : 217727
بازديد کل : 167966274
بازديد کل : 123698079