امام صادق عليه السلام : جيڪڏهن مان هن کي ڏسان ته (امام مهدي عليه السلام) ان جي پوري زندگي خدمت ڪيان هان.
۲۰ ـ ہر صبح و شام حضرت امام حسین بن علی علیہما السلامکی دعا

۲۰ ـ ہر صبح و شام

حضرت امام حسین بن علی علیہما السلامکی دعا

بِسْمِ الله الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ، وَمِنَ اللهِ وَإِلَى اللهِ، وَفِي سَبِيلِ اللهِ وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ، وَتَوَكَّلْتُ عَلَى اللهِ، وَلاَ حَوْلَ وَلاَ قُوَّةَ إِلاَّ بِاللهِ الْعَلِيِّ الْعَظِيمِ، أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْلَمْتُ نَفْسِي إِلَيْكَ وَوَجَّهْتُ وَجْهِي إِلَيْكَ، وَفَوَّضْتُ أَمْرِي إِلَيْكَ، إِيَّاكَ أَسْأَلُ الْعَافِيَةَ مِنْ كُلِّ سُوءٍ فِي الدُّنْيَا وَالْآخِرَةِ، أَللَّهُمَّ إِنَّكَ تَكْفِينِي مِنْ كُلِّ أَحَدٍ، وَلاَ يَكْفِينِي أَحَدٌ مِنْكَ، فَاكْفِنِي مِنْ كُلِّ أَحَدٍ مَا أَخَافُ وَأَحْذَرُ، وَاجْعَلْ لِي مِنْ أَمْرِي فَرَجاً وَمَخْرَجاً، إِنَّكَ تَعْلَمُ وَلاَ أَعْلَمُ‏ ، وَتَقْدِرُ وَلاَ أَقْدِرُ، وَأَنْتَ عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ‏ الرَّاحِمِينَ. [1]

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے ۔  خدا کے نام سے اور ذات خدا سے  مدد طلب کرتا ہوں ، اور خدا سے اور خدا کی جانب ، اور خدا کی راہ میں ، اور رسول خدا کے دین و آئین پر ، اور میں خدا پر توکل کرتا ہوں ، خدائے علی و عظیم کے علاوہ کوئی طاقت اور قوت نہیں ہے ۔خدایا ! میں اپنی جان و نفس تیرے سامنے تسلیم کرتا ہوں اور اپنا رخ تیری طرف کرتا ہوں ، اور اپنے امور تجھ پر چھوڑتا ہوں ، اور دنیا و آخرت کی ہر بدی میں صرف تجھ سے ہی عافیت طلب کرتا ہوں ۔ خدایا ! بیشک تو ہر کسی سے میرے لئے کافی ہے ، اور کوئی بھی تجھ سے میرے لئے کافی نہیں ہے ،  پس ہر کسی سے میری کفایت فرما کہ جن سے ڈرتا ہوں اور محتاط ہوں ،  اور میرے امور میں میرے لئے گشائش اور خارج ہونے کی راہ قرار دے ،  کیونکہ تو جانتا ہے اور میں نہیں جانتا ، اور تو قادر ہے  اور میں قدرت نہیں رکھتا ، اور تو ہر چیز پر قادر ہے ، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

 


[1] ۔ مهج الدعوات: ۱۹۸، بحارالأنوار: ۸۶/۳۱۳ ح۶۵.

 

    دورو ڪريو : 1311
    اج جا مهمان : 0
    ڪالھ جا مهمان : 223030
    ڪل مهمان : 162383900
    ڪل مهمان : 120084575