Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
تحصیل یقین کے ذرائع

تحصیل یقین کے ذرائع

١ ۔ کسب معارف

اہل بیت عصمت و طہارت  علیہم  السلام کے بہت سے فرا مین و ارشادات میںیقین کیمقام  کی فضیلت واہمیت کو بیان کیا گیا ۔ اب ذہن میں یہ سوال پیدا ہو تا ہے کہ کس طرح یقین کی منزل تک پہنچ سکتے ہیں ؟ اس سوال کا جواب بھی خاندا ن وحی   علیہم  السلام  کے فرمودات میں مو جود ہے ۔

یقین کا مقام حاصل کر نے کا مؤثر ترین ذریعہ ، معرفت ، ہے جب انسان معارف الٰہی  سے مستفید ہو تو وہ راسخ اعتقاد سے یقین کی منزل تک رسائی حاصل کر سکتا ہے ۔ روایات میں اس حقیقت کی تصریح ہوئی ہے شب معراج خدا نے پیغمبر اکرم ۖ سے موعظہ میں فرما یا:

'' المعرفة تورث الیقین ، فاذا استیقن العبد لا یبالی لیف اصبح بِعُسرٍ اَم بِیُسرٍ ''([1])

معرفت یقین کا موجب ہے پس جب بھی بندے کو یقین حاصل ہو جائے تو پھر اس سے کوئی خوف نہیں ہو تا کہ رات کس طرح سے گزر گئی اور کیسے صبح ہو ئی ، چاہے یہ سختی میں ہو یا راحت میں ۔

اس بناء پر معلوم ہوا کہ تردد و اضطراب یقین کے نہ ہو نے سے پیدا ہو تا ہے انہیں رفع کرنے کے لئے اپنے اندر یقین کی حالت پیدا کریں اور یقین کی حالت ایجاد کرنے کے لئے معرفت حاصل کریں کیو نکہ معارف اہل بیت  حاصل کرنے سے یقین کے بلند مقام تک پہنچ سکتے ہیں ۔

 


[1]۔ بحا رالانوار :ج۷۷ص۲۷

 

    Visit : 8190
    Today’s viewers : 198289
    Yesterday’s viewers : 301789
    Total viewers : 145921204
    Total viewers : 100318233