Imam Shadiq As: seandainya Zaman itu aku alami maka seluruh hari dalam hidupku akan berkhidmat kepadanya (Imam Mahdi As
۱۷ ۔ سترہویں زیارت (مختصر زیارت)

(۱۷)

سترہویں زیارت (مختصر زیارت)

کتاب ’’کامل الزیارات‘‘ میں ہی ابو صباح  یا ابو بصیر نے روایات کیا ہے کہ میں نے امام صادق علیہ السلام سے عرض کیا : میں کس طرح امام حسین علیہ السلام کی خدمت میں سلام پیش کروں ؟ آپ نے فرمایا : یوں کہو :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، لَعَنَ اللهُ‏ مَنْ قَتَلَكَ، وَلَعَنَ اللهُ مَنْ أَعَانَ عَلَيْكَ، وَمَنْ بَلَغَهُ ذَلِكَ فَرَضِيَ بِهِ، أَنَا إِلَى اللهِ مِنْهُمْ بَري‏ءٌ. [1]

اے ابا عبد الله آپ پر سلام ہو ، اے فرزند رسول خدا ٓٓپ پر سلام ہو، خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا، اور اس پر لعنت کرے جس نے آپ کے خلاف آپ کے دشمنوں کی مدد کی ، اور جس تک آپ کے قتل کی خبر پہنچی اور وہ اس پر راضی ہوا ،  میں خدا کی جانب ؛ ان سے بیزار ہوں۔

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 392 ح21.

    Mengunjungi : 855
    Pengunjung hari ini : 165468
    Total Pengunjung : 301136
    Total Pengunjung : 148049386
    Total Pengunjung : 101383115