Imam sadIiq: IF I Percieve his time I will serve him in all of my life days
امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پانی غائب ہو جانا

امام حسین علیہ السلام کے حرم میں پانی غائب ہو جانا

دو سال کے مطالعہ کے بعد ہمیں جن بنیادی مشکلات  کا سامنا تھا ، ان میں سے ایک امام حسین علیہ السلام کے حرم میں زیر زمین پانی کی سطح کا بلند ہونا تھا ، یعنی جب ہم سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کے حرم کے ستونوں کے نیچے  ڈیڑھ میٹر کی کھدائی کرتے تھے تو ہم پانی تک پہنچ جاتے اور یہ اس منصوبے کو پایۂ تکمیل تک پہنچانے کے لئے بہت بڑی مشکل تھی ، لیکن جیسے ہی ہم نے اس تعمیراتی کام کا آغاز کیا تو آٹھ میٹر تک کھدائی کے دوران ہمیں بالکل بھی پانی نظر نہیں آیا ، جیسے پانی کہیں چھٹی پر چلا گیا ہو تا کہ ہم اپنا کام کر سکیں اور کام مکمل ہونے کے بعد وہ دوبارہ واپس آ جائے ۔ ہم نے ہر ستون کی تعمیر کے لئے چھ مہینے کی پیشنگوئی کی تھی ، لیکن وہاں پانی کی عدم موجودگی کی وجہ سے اب یہ مدت کم ہو کر تین ماہ ہو گئی تھی ۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ جب ہم چند سال قبل حرم کے سنگ مرمر تبدیل کر رہے تھے تو کبھی کبھار ایک میٹر کی کھدائی کے بعد بھی پانی نکل آتا تھا ، لیکن اب وہاں پانی کی کوئی خبر نہیں ہے ، یہ ان معجزات میں سے ہے ، جن کا ہم نے یہاں کام کے دوران مشاہدہ کیا ہے ، البتہ مخلصانہ طور پر کام کرنے والے مختلف کرامات کا مشاہدہ کرتے ہیں اور انہیں یہ نصیب ہوتی ہیں ۔ [1]

ہم نے یہاں جو کچھ بھی نقل کیا ہے یہ حجت دوراں حضرت امام مہدی عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کے ظہور کے بعد دنیا میں بہشت بریں اور اس کے اہم ترین حصوں میں سے سرزمین کربلا  کے آشکار ہونے والے اسرار کا ایک چھوٹا سا نمونہ ہے ۔

 


[1] ۔ شبکہ خبر.

Visit : 316
Today’s viewers : 76905
Yesterday’s viewers : 322664
Total viewers : 149682125
Total viewers : 104147427