الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
٢ ۔ امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے روز پنجشنبہ عصر سے روز جمعہ کے آخر تک صلوات

(٢)

 امام زمانہ عجل اللہ فرجہ الشریف کے ظہور کے لئے روز پنجشنبہ عصر سے روز جمعہ کے آخر تک صلوات

شیخ طوسبی  لکھتے ہیں :

مستحب ہے انسان پنجشنبہ کے دن نماز عصرکے بعد جمعہ کے روز آخرتک پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر اس طرح سے زیادہ صلوات بھیجے  :

أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلى مُحَمَّدٍ وَ الِ مُحَمَّدٍ ، وَعَجِّلْ فَرَجَهُمْ ، وَأَهْلِكْ عَدُوَّهُمْ مِنَ الْجِنِّ وَالْإِنْسِ ، مِنَ الْأَوَّلينَ وَالْآخِرينَ .

پروردگارا!محمد و آل محمد پر درود بھیج اور ان کی راحت و گشائش  میں تعجیل  فرما  اورجن و انس اور اوّلین و آخرین میں سے ان کے دشمنوں کو ہلاک فرما۔

اگر یہ ذکر سو مرتبہ کہے تو اس کی فضیلت اور زیادہ ہے ۔[1]

نیزمرحوم کفعمی کہتے ہیں: مستحب ہے کہ انسان روز پنجشنبہ  ہزار مرتبہ سورۂ ’’قدر‘‘  پڑھے اور رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم  پر ہزار مرتبہ صلوات بھیجے اور پھرمذکورہ صلوٰات پڑھے ۔[2]

 

[1] ۔ مصباح المتہجد٢٦٥،اور٢٥٧میں تھوڑے سے فرق کے ساتھ .

[2] ۔ المصباح:١٧٧ .

    زيارة : 368
    اليوم : 98260
    الامس : 286971
    مجموع الکل للزائرین : 148488701
    مجموع الکل للزائرین : 101799420