امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳ ۔ جنّ و انس کے شرّ سے کفایت طلب کرنے کا تعویذ

 

۳ ۔ جنّ و انس  کے شرّ سے کفایت طلب کرنے کا تعویذ

نوفلی نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام سے روایت نقل کی ہے کہ آپ نے فرمایا :

کچھ ایسے کلمات ہیں کہ میں جب بھی وہ کلمات کہوں تو مجھے اس بات کا خوف نہیں ہو گا کہ (چاہے) تمام جن و انس میرے خلاف اکٹھے ہو جائیں ۔

بِسْمِ اللهِ وَبِاللهِ وَإِلَى اللهِ، وَفي سَبِيْلِ اللهِ، وَعَلَى مِلَّةِ رَسُولِ اللهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ، أَللَّهُمَّ اكْفِنِي بِقُوَّتِكَ وَحَوْلِكَ وَقُدْرَتِكَ شَرَّ كُلّ مُغْتَالِ، وَكَيْدَ الْفُجَّارِ فَإِنِّي أُحِبُّ الْأَبْرَارَ، وَأُوَالِي الْأَخْيَارَ وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ النَّبِيِّ وَآلِهِ وَسَلَّمَ. [1]

خدا کے نام سے ، اور خدا کی ذات سے ، اور خدا کی جانب ، اور خدا کی راہ میں ، اور رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کے آئین وملت پر ۔ خدایا ! اپنی قوت ، طاقت اور قدرت سے ہر مکار کے شرّ اور ہر فاجر کے مکر سے میری کفایت فرما ، بیشک میں نیکوکاروں سے محبت کرتا ہوں ، اور اچھے افراد سے عقیدت رکھتا ہوں ، اور خدا کا درود اور سلام ہو نبی (مکرم ) حضرت محمد اور ان کی آل پر۔

 


[1]  ۔ طبّ الأئمّة، ابن سابور، الزيات: 116، تعقيبات الصّلوات وأدعية الرّزق والعافية والحاجات: 488.

    بازدید : 881
    بازديد امروز : 72027
    بازديد ديروز : 286971
    بازديد کل : 148436338
    بازديد کل : 101720707