۱۸ ـ تربت کھاتے وقت کی دعا
بحار الأنوار میں حضرت امام صادق علیہ السلام سے مروی ہے کہ آپ نے فرمایا :
امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی خاک بابرکت مُشک ہے ، اگر ہمارے شیعوں میں سے کوئی شخص اسے کھائے تو یہ اس کے لئے ہر درد سے شفاء ہے ، اور اگر ہمارے دشمنوں میں سے کوئی اسے کھائے تو اس کے لئے پانی بن جائے گی کہ جس طرح دنبہ(چربی) پانی بن جاتا ہے ۔ پس جب امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی خاک کھاؤ تو کہو :
أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْمَلَكِ الَّذِي قَبَضَهَا، وَبِحَقِّ النَّبِيِّ الَّذِي خَزَنَهَا، وَبِحَقِّ الْوَصِيِّ الَّذِي هُوَ فِيهَا، أَنْ تُصَلِّيَ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَأَنْ تَجْعَلَ لي فِيهِ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ، وَعَافِيَةً مِنْ كُلِّ بَلاَءٍ، وَأَمَاناً مِنْ كُلِّ خَوْفٍ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، وَصَلَّى اللهُ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِهِ وَسَلَّمَ.
خدایا : میں تجھ سے اس فرشتے کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جس نے اسے قبض کیا ، اور میں تجھ سے اس فرشتے کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جس نے اس کی حفاظت کی ، میں تجھ سے اس وصی کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں جو یہاں موجود ہے کہ محمد و آل محمد پر درود بھیج ، اور اپنی رحمت سے اس میں میرے لئے ہر درد کے لئے شفاء ، ہر بلاء سےعافیت اور ہر خوف سے امان قرار دے ، اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ، اور محمد و ان کی آل پر پر خدا کا درود و سلام ہو ۔
نیز یہ بھی کہو :
أَللَّهُمَّ إِنِّي أَشْهَدُ أَنَّ هَذِهِ التُّرْبَةَ تُرْبَةُ وَلِيِّكَ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ، وَأَشْهَدُ أَنَّهَا شِفَاءٌ مِنْ كُلِّ دَاءٍ، وَأَمَانٌ مِنْ كُلِّ خَوْفٍ، لِمَنْ شِئْتَ [مِنْخَلْقِكَ] وَلِي بِرَحْمَتِكَ، وَأَشْهَدُ أَنَّ كُلَّ مَا قِيلَ فِيهِمْ وَفِيهَا هُوَ الْحَقُّ مِنْعِنْدِكَ، وَصَدَقَ الْمُرْسَلُونَ.[1]
خدایا ! میں گواہی دیتا ہوں کہ بیشک یہ تربت تیرے ولی کی تربت ہے جن پر خدا کا درود ہو ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ یہ ہر درد کے لئے شفاء ، اور ہر خوف سے امان ہے ، جس کے لئے تو (اپنی مخلوق میں سے )چاہے اور میرے لئے اپنی رحمت سے ، اور میں گواہی دیتا ہوں کہ ان کے اور ان کی تربت کے بارے میں جو کچھ کہا گیا ہے وہ حق ہے اور تیری جانب سے ہے ، اور تیرے رسولوں نے سچ کہا ہے ۔
[1] ۔ الإستشفاء بالتّربة الشريفة الحسينيّة: 74، بحار الأنوار: 132/101 كتاب المزار باب تربته صلوات الله عليه ح 60. الصحيفة الباقرية والصادقيّة الجامعة: 239.
آج کے وزٹر : 146323
کل کے وزٹر : 273973
تمام وزٹر کی تعداد : 120281837
|