حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
50) عمرو بن سعید بن عاص کے بارے میں پیغمبر اکرمۖ کی پیشنگوئی

عمرو بن سعید بن عاص

کے بارے میں پیغمبر اکرمۖ کی پیشنگوئی

     معاویہ نے عمرو بن سعید بن عاص کو مکہ کا حاکم بنایا کہ جو تکبر کی وجہ سے بہت مشہور تھا اور یہ وہی ظالم و جابر ہے کہ رسول خداۖ کے منبر پر جس کے ناک سے خون بہنا شروع ہو گیا تھا۔

     ابن قتیبہ اور اس کے علاوہ دوسروں  نے ابوہریرہ سے روایت کی ہے کہ اس نے کہا:میں نے پیغمبر خداۖ سے سنا ہے کہ آپ نے فرمایا:

     میرے منبر پر بنی امیہ کے  ظالموں اورجابروں میں سے ایک کے ناک سے خون جاری ہو گا اور  منبر پراس کا خون گرے گا۔ابوعبیدہ نے کتاب ''مثالب'' میں اور ابوجعفر نے تاریخ میں روایت کی ہے کہ عمرو بن سعید بن عاص جب مدینہ کا حاکم بنا تو اسے عبید اللہ بن زیاد کا خط ملا جس میں اس نے حضرت امام حسین علیہ السلام کی شہادت کی خبر دی! اس نے منبر پر سے لوگوں کے لئے خط پڑھا اور کہا:

     اے محمد!یہ عمل بدر میں تمہارے عمل کے بدلہ میں انجام پایا ہے!اس وقت انصار کے ایک گروہ نے اس کی بات کو ردّ کیا۔([1])

 


[1]۔ معاویہ و تاریخ:١٠١

 

 

 

    ملاحظہ کریں : 1984
    آج کے وزٹر : 67904
    کل کے وزٹر : 286971
    تمام وزٹر کی تعداد : 148428089
    تمام وزٹر کی تعداد : 101708329