امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
(۲) عرفه کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب

(۲)

عرفه کے دن حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کا ثواب

اگر کسی کو یہ توفیق حاصل ہو کہ وہ عرفه کے دن سید الشہداء حضرت امام حسين‏ عليه السلام کے قبہّ مطہر کے نیچے ہو تو اس کا ثواب اس شخص سے کم نہیں ہے کہ جو اس دن عرفات میں ہو بلکہ اس سے زیادہ ثواب ہے ۔ حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے کہ جو شخص بھی عرفه کے دن  سید الشہداء حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جائے ، جب کہ وہ آپ کے حق کی معرفت رکھتا ہو اور آپ کو واجب الاطاعۃ امام سمجھتا ہو تو خداوند متعال اس کے لئے دو ہزار مقبول حج ، دو ہزار مقبول عمرے اور پیغمبر مرسل صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم یا عادل امام کے ہمراہ دو ہزار جہاد کا ثواب عطا کرے گا ۔

روای نے کہا : وقوف عرفات کا ثواب کہاں ہے ؟

آنحضرت نے غضب سے اس کی طرف دیکھا اور فرمایا : بیشک جب کوئی بندۂ مؤمن عرفه کے روز امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کے پاس حاضر ہو اور نہر  فرات میں غسل کرنے کے بعد آنحضرت کی زیارت کرنے کے کے جائے تو اس ہر قدم کے بدلے ایک حج اور ایک عمرے کا ثواب لکھا جائے گا۔

 اور ایک دوسری روایت میں فرمایا کہ عرفه کے دن خداوند متعال سب سے پہلے حضرت امام حسین علیہ السلام کے زوّار کی طرف نظر رحمت کرتا اور اس کے بعد اہل عرفات کی طرف دیکھتا ہے ، کیونکہ امام حسین علیہ السلام کے زائرین میں کوئی حرامزاده اور زنا زادہ نہیں ہوتا لیکن اہل عرفات میں ہوتا ہے۔ اگر کسی شخص کو ان میں کسی بھی توفیق حاصل نہ ہو تو وہ جس شہر میں بھی ہو وہاں غسل کرے اور مؤمنین کے مجمع میں حاضر ہو کر امام حسین علیہ السلام کی زیارت کرے اور اگر چھت یا کسی وسیع صحراء میں ہو تو زیادہ بہتر ہے ، اور اس کے بعد دعا میں مشغول ہو جائیں اور شام تک ذکر اور دعا و مناجات میں مشغول رہیں تا کہ ان کے ثواب میں شریک ہو سکیں ، جیسا کہ حضرت امام صادق علیہ السلام سے منقول ہے ۔۔ (1120)


1120) زاد المعاد: 257.

 

منبع: الصحیفة الحسینیة المقدسة 247

 

بازدید : 975
بازديد امروز : 65207
بازديد ديروز : 296909
بازديد کل : 149015830
بازديد کل : 102656182