الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
(۱) حضرت امام جواد علیه السلام کی شہادت

(۱)

حضرت امام جواد علیه السلام کی شہادت

کتاب «عيون المعجزات» میں لکھتے ہیں: كليم بن عمران کا کہتے ہیں:

    میں نے امام رضا عليه السلام سے عرض كیا: دعا كریں کہ خداوند متعال آپ کو ایک فرزند عطا فرمائے۔  آنحضرت نے فرمایا:

 مجھے ایک ہی بیٹا عطا ہو گا اور وہ مجھ سے ارث لے گا۔

 جب امام جواد عليه السلام کی ولادت ہوئی تو امام رضا عليه السلام نے اپنے دوستوں سے فرمایا:

 قد ولد لي شبيه موسى بن عمران ، فالق البحار ، وشبيه عيسى بن مريم قدّست اُمّ ولدته ، قد خلقت طاهرة مطهّرة .

 میرے ہاں بیٹا پیدا ہوا ہے کہ جو د موسى بن عمران کی مانند سمندر کو تقسیم کرنے والا ہے اور عيسى بن مريم کی طرح کی طرح ہے کہ ان کی ماں پاكيزه‏ ہے ، بیشک وہ پاک و پاكيزه خلق کی گئی ہیں۔

 پھر امام رضا عليه السلام نے فرمایا:

 يقتل غصباً فيبكي له وعليه أهل السماء ، ويغضب اللَّه تعالى على عدوّه وظالمه ، فلايلبث إلّا يسيراً حتّى يعجّل اللَّه به إلى عذابه الأليم وعقابه الشديد .

 میرے بیٹے کو غضب و خشم کی وجہ سے قتل کیا جائے گا، آسمان والے اس پر گریہ کریں گے اور خداوند متعال اس کے ظالم دشمن پر غضب کرے گا اور زیادہ وقت نہین گزرے گا کہ اسے دردناک عذاب اور شدید عقاب میں گرفتار کرے گا ۔ (17)


17) بحار الأنوار : 15/50 ح 19 .

 

منبع: فضائل اہلبیت علیہم السلام کے بحر بیکراں سے ایک ناچیز قطرہ: ج 2 ص 718 ح 1111

 

 

زيارة : 977
اليوم : 64051
الامس : 296909
مجموع الکل للزائرین : 149013525
مجموع الکل للزائرین : 102651548