حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۲۰ ـ سحر و جادو کو باطل کرنے کے لئے خاکِ کربلا سے لکھی جانے والی دعا

۲۰ ـ سحر و جادو کو باطل کرنے کے لئے خاکِ کربلا سے لکھی جانے والی دعا

کتاب ’’کلم الطیب‘‘ میں وارد ہوا ہے : شیخ بہاء الدین عاملی نے سلطان عجم شاه عباس صفوی رحمہ اللہ کے لئے رقعہ میں لکھا جس کا عربی سے یہ معنی  نکلتاہے :

وہ دعا جو سحر شدہ شخص کے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر خاک کربلا اور آب نیسان سے لکھی جاتی ہے ۔ اور وہ دعا یہ ہے :


بِسْمِ اللهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيم

يَا مَنْ أَذَلَّ السِّحْرَ بِإِعْجَازِ مُوسَى عليه السلام، لَمَّا اَلْقَى عَصَاهُ، فَإِذَا هِيَ‏ ثُعْبَانٌ مُبِينٌ، اَزِلْ عَمَّنْ قَصَدْتُهُ سِحْرَ السَّحَرَةِ، وَكَيْدَ الْفَجَرَةِ، اِنَّكَ عَلَى كُلِّ شَيْ‏ءٍ قَدِيرٌ.

خدائے رحمن و رحیم کے نام سے

اے وہ جس نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کے اعجاز سے سحر و جادو کو ذلیل و خوار کیا جب انہوں نے اپنی عصا زمین پر پھینک دی اور وہ اژدھا بن گی ، میں نے جس کا قصد کیا ہے اس سے ساحروں کے سحر اور فاجروں کے مکر و حیلہ کو زائل فرما ، بیشک تو ہر چیز پر قادر ہے ۔ 

لازم ہے کہ جب یہ دعا لکھی جائے تو سحر شدہ شخص نے کوئی چیز نہ کھائی ہو اور جب اسے دائیں ہاتھ کی ہتھیلی پر لکھے تو اسے مکمل طور پر چاٹ لے ، یعنی اس قدر چاٹے کہ اس کا کوئی اثر بھی  باقی نہ رہے ، یہ عمل تین دن پے در پے انجام دے تو اس پر ہونے والا سحر و جادو باطل ہو جائے گا ۔ ان شاء اللہ ۔ [1]

 


[1] ۔ الكلم الطيّب في الأدعية والأحراز: 80.

    ملاحظہ کریں : 737
    آج کے وزٹر : 5173
    کل کے وزٹر : 162937
    تمام وزٹر کی تعداد : 141296170
    تمام وزٹر کی تعداد : 97517047