حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
۴ـ حضرت امام حسین علیہ السلام سے منقول اہم امور کے بارے میں نماز

۴ـ حضرت امام حسین علیہ السلام سے منقول

 اہم امور کے بارے میں نماز

علامہ مجلسی علیہ الرحمہ فرماتے ہیں : امام حسین علیہ السلام سے اہم امور میں پڑھی جانے والی نماز نقل ہوئی ہے ۔ یہ چار رکعت نماز ہے ۔ اس کا قنوت اور ارکان احسن طریقہ سے بجا لائیں ۔ اس کی پہلی رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ «حسبنا الله ونعم الوکیل»[1]  پڑھیں اور دوسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ  «ما شاء الله لا قوّة إلّا بالله، إن ترن أنا أقلّ منك مالاً و ولداً»[2]  پڑھیں ۔ اس کی تیسری رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور سات مرتبہ «لا إله إلّا أنت سبحانك إنّي کنت من الظالمین»[3]  پڑھیں ، اور چوتھی رکعت میں ایک مرتبہ سورۂ حمد اور ساتھ مرتبہ «وافوّض امري إلی الله إنّ الله بصیر بالعباد»[4]  پڑھیں اور اس  کے بعد خدا کی بارگاہ میں اپنی حاجت طلب کریں ۔ [5]

 


[1] سورۀ آل عمران، آیه173، «ہمارے لئے خدا کافی ہے اور وہی ہمارا ذمہ دار ہے ».

[2] سورۀ کهف، آیه39، «جو خدا چاہے ، اس کے علاوہ کسی کے پاس کوئی قوت نہیں ہے ، اگر تو یہ دیکھ رہا ہے کہ میں مال اور اولاد کے اعتبار سے تجھ سے کم تو ہوں».

[3] سورۀ انبیاء، آیت :87، «تیرے سوا کوئی معبود نہیں ہے ، تو پاک اور بے نیاز ہے اور میں اپنے نفس پر ظلم  کرنے والوں میں سے تھا».

[4] سورۀ غافر، آیت : 44، «اور میں تو اپنے معاملات کو خدا کے حوالے کر رہا ہوں کہ بیشک وہ تمام بندوں کے حالات کا خوب دیکھنے والا ہے».

[5] ۔ بحار الأنوار: ۹۱/۳۵۸، مكارم الأخلاق: ۲/۱۲۲ ح1.

 

    ملاحظہ کریں : 1340
    آج کے وزٹر : 9350
    کل کے وزٹر : 162937
    تمام وزٹر کی تعداد : 141304524
    تمام وزٹر کی تعداد : 97521224