امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
عالم غيب سے ارتباط

عالم غيب  سے  ارتباط

یہ واضح ہے کہ جب کوئی دل کے اندھے پن سے نجات حاصل کرے اور اس کا دل روشن ہوجائے تو وہ درخشاں انوار کا واضح مشاہدہ کر سکتا ہے۔ایسا دل حضرت امام آخرالزمان(عج) کے مبارک نور سے منوّر ہو جائے گا۔جس طرح حضرت '' ھالو ''(1)١ امام عصر  علیہ السلام کی آواز سن کر سمجھ جاتے تھے کہ امام آخرالزمان (عج) نہیں دنیا کے کس حصے سے آواز دے رہے ہیں۔وہ آواز سن کر خود کو امام کے محضر میں پہنچاتے،وہ بھی دل کی آنکھوں سے آنحضرت کودیکھتے تھے۔حضرت امام سجاد علیہ السلام  ایک طولانی روایت میںارشاد فرماتے ہیں:

 ألا إنّ للعبد أربع أعين : عينان يبصر بهما أمر دينه ودنياه ، وعينان يبصر بهما أمر آخرته ، فإذا أراد اللَّه بعبد خيراً فتح له العينين اللّتين في قلبه ، فأبصر بهما الغيب وأمر آخرته وإذا أرادبه غير ذلك ترك القلب بما فيه(2)

آگاہ ہو جاؤ !  بندے کی چار آنکھیں ہیں۔دو آنکھیں ایسی ہیں کہ جن سے اپنے دین و دنیا کے امر دیکھتا ہے اور دو ایسی آنکھیں ہیں کہ جن سے اپنی آخرت کے معاملات کو دیکھتا ہے۔جب بھی خد ا کسی بندے کے لئے خیر کا ارادہ کرے تو اس کے دل میں پنہاں اس کی دو آنکھیں کھول دیتا ہے۔پس وہ ان کے ذریعہ غیب اور اپنی آخرت کے معاملات کو دیکھے گا۔اگر کوئی اپنے بندے سے اس کے غیر کا ارادہ کرے تو وہ اس کے دل کو جیسا ہے ویسا چھوڑ دیتاہے۔

-------------------  پاورقی  -------------------

  1. حضرت ھالو ظاہراََ ایک عادی فرد تھے وہ اصفہان میں کام کرتے تھے لیکن حقیقت میں امام عصر کے مأمورین میں سے ایک تھے۔آنحضرت بعض کام انجام دینے کے لئے انہیں مأمور فرمایاتھا
  2. بحار الأنوار : 53/70 .

 

منبع :ویب سایٹ مهدویت            

امام مہدی علیہ السلام کی آفاقی حکومت :۱۲۸

 

بازدید : 2610
بازديد امروز : 52104
بازديد ديروز : 301136
بازديد کل : 147822726
بازديد کل : 101269750