الإمام الصادق علیه السلام : لو أدرکته لخدمته أیّام حیاتی.
٣۔ توفیق کے حصول کے لئے جستجو اور کوشش کرنا

٣۔ توفیق کے حصول کے لئے جستجو اور کوشش کرنا

جیسا کہ ہم نے عرض کیا کہ توفیق حاصل کرنے کے ذرائع میں سے ایک خدا سے دعا کرنا ہے ۔ دل سے دعا کے لئے ہاتھ اٹھائیںاور پروردگار بزرگ و مہربان سے نیک مقاصد کے حصول کی دعا کریں،دعا کے بعد ان مقاصد کو حاصل کرنے کی سعی و کوشش بھی کریں ورنہ آپ کی دعا استہزاء اور تمسخر شمار ہوگی۔

حضرت امام رضا (ع) فرماتے ہیں:

''مَن سَاَلہ التَّوفِیق وَ لَم یَجتَہد فَقَد اِستَہزَئَ بِنَفسِہ ''([1])

جو خدا سے توفیق کا سوال کرے لیکن اس کے لئے کوشش نہ رے وہ اپنے ساتھ مذاق کرتا ہے۔

کیونکہ توفیق کی دعا کے علاوہ ایک اور بنیاد بھی ہے کی جسے سعی و کوشش کہتے ہیں ،اس بناء پر عالی مقاصد اور خدا پسندانہ اہداف کو حاصل کرنے کیلئے توفیق کی دعا کے علاوہ کوشش اور جستجو بھی کریں، جب آپ دعا کے بعد کوشش بھی کریں گے تو خدا کی توفیق آپ کے لئے شامل حال ہوگی۔

 


[1]۔ بحارالانوار:ج۷۸ص۳۵٦

 

    زيارة : 7577
    اليوم : 43021
    الامس : 153472
    مجموع الکل للزائرین : 140033176
    مجموع الکل للزائرین : 96582071