کتاب «معاويه» کی پہلی جلد کا انگریزی زبان میں ترجمہ
کتاب «معاويه» ، معاویہ کے متعلق چند جلدوں پر مشتمل ہے کہ جس کی پہلی جلد۳٦۸ صفحات پر مشتمل ہے اور جو 1392 میں الماس پرنٹرز کی جانب سے چھپ کر منزل عام پر آئی اور جسے لوگوں نے بہت سراہا۔
اس کتاب کی پہلی جلد معاویہ کی پہچان، بنی امیہ کے یہودیوں سے تعلقات،بنی امیہ کے عیسائیوں سے تعلقات، معاویہ کے بارے میں پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اور امیر الموٴمنین علی علیہ السلام کی پیشنگوئیاں اور معاویہ کے ماسلف کے سلسلہ میں مقدماتی ابحاث کا نایاب مجموعہ ہے۔
اب محترم مترجم جناب سید ساجدعلی رضوی نے اس کتاب کا نگریزی میں ترجمہ کیا ہے جب کہ جناب عرفان حیدر ، سید شاذان حیدر رضوی اور سید علی هادی زیدی نے اس میں نظرثانی اور کمپوزنگ کے فرائض انجام دیئے ہیں۔
اميدہے کہ اس کتاب کے دقیق مطالعہ سے انگریزی زبان کے قارئین کو معاویہ اور خاندان بنی امیہ کے مظالم کے بارے میں مزید معلومات حاصل ہوں گی۔
قارئین کرام اس کتاب کے مطالعہ اور اسے ڈانلوڈ کرنے نے لئے المنجی ویب سائٹ کے انگریزی حصہ کی طرف رجوع فرمائیں۔
بازديد امروز : 76527
بازديد ديروز : 126912
بازديد کل : 143439140
|