امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱ ۔ دعائے عالیۃ المضامین

(۱)

دعائے عالیۃ المضامین

سید بن طاؤس فرماتے ہیں:یہ دعا ہر معصوم علیہم السلام کی زیارت کے بعد پڑھی جاتی ہے۔

أَللَّهُمَّ إِنِّي زُرْتُ هَذَا الْإِمَامَ مُقِرّاً بِإِمَامَتِهِ، مُعْتَقِداً لِفَرْضِ طَاعَتِهِ، فَقَصَدْتُ مَشْهَدَهُ بِذُنُوبِي وَعُيُوبِي، وَمُوبِقَاتِ آثَامِي، وَكَثْرَةِ سَيِّئَاتِي‏ وَخَطَايَايَ وَمَا تَعْرِفُهُ مِنِّي، مُسْتَجِيراً بِعَفْوِكَ، مُسْتَعِيذاً بِحِلْمِكَ، رَاجِياً رَحْمَتَكَ، لاَجِياً إِلَى رُكْنِكَ، عَآئِذاً بِرَأْفَتِكَ، مُسْتَشْفِعاً بِوَلِيِّكَ وَابْنِ ‏أَوْلِيَآئِكَ، وَصَفِيِّكَ وَابْنِ أَصْفِيَآئِكَ، وَأَمِينِكَ وَابْنِ اُمَنَآئِكَ،وَخَلِيفَتِكَ‏ وَابْنِ خُلَفَآئِكَ،اَلَّذِين  جَعَلْتَهُمُ الْوَسِيلَةَ إِلَى

رَحْمَتِكَ وَرِضْوَانِكَ، وَالذَّرِيعَةَ إِلَى رَأْفَتِكَ وَغُفْرَانِكَ.أَللَّهُمَّ وَأَوَّلُ حَاجَتِي إِلَيْكَ أَنْ تَغْفِرَ لِي مَا سَلَفَ مِنْ ذُنُوبِي عَلَى كَثْرَتِهَا، وَأَنْ تَعْصِمَنِي فِيمَا بَقِيَ مِنْ عُمْري، وَتُطَهِّرَ دِينِي مِمَّا يُدَنِّسُهُ وَيَشِينُهُ ‏وَيُزْرِي بِهِ، وَتَحْمِيَهُ مِنَ الرَّيْبِ وَالشَّكِّ، وَالْفَسَادِ وَالشِّرْكِ، وَتُثَبِّتَنِي ‏عَلَى طَاعَتِكَ وَطَاعَةِ رَسُولِكَ، وَذُرِّيَّتِهِ النُّجَبَآءِ السُّعَدَآءِ، صَلَوَاتُكَ ‏عَلَيْهِمْ وَرَحْمَتُكَ وَسَلاَمُكَ وَبَرَكَاتُكَ، وَتُحْيِيَنِي مَا أَحْيَيْتَنِي عَلَى طَاعَتِهِمْ، وَتُمِيتَنِي إِذَا أَمَتَّنِي عَلَى طَاعَتِهِمْ، وَأَنْ لاَ تَمْحُوَ مِنْ قَلْبِي ‏مَوَدَّتَهُمْ وَمَحَبَّتَهُمْ وَبُغْضَ أَعْدَآئِهِمْ، وَمُرَافَقَةَ أَوْلِيَائِهِمْ، وَبِرَّهُمْ.وَأَسْئَلُكَ يَا رَبِّ أَنْ تَقْبَلَ ذَلِكَ مِنِّي، وَتُحَبِّبَ إِلَيَّ عِبَادَتَكَ، وَالْمُوَاظَبَةَ عَلَيْهَا، وَتُنَشِّطَنِي لَهَا، وَتُبَغِّضَ إِلَيَّ مَعَاصِيَكَ وَمَحَارِمَكَ، وَتَدْفَعَنِي ‏عَنْهَا، وَتُجَنِّبَنِي التَّقْصِيرَ في صَلاَتِي وَالْإِسْتِهَانَةَ بِهَا، وَالتَّرَاخِيَ عَنْهَا، وَتُوَفِّقَنِي لِتَأْدِيَتِهَا كَمَا فَرَضْتَ وَأَمَرْتَ بِهِ، عَلَى سُنَّةِ رَسُولِكَ صَلَوَاتُكَ‏ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَرَحْمَتُكَ وَبَرَكَاتُكَ، خُضُوعاً وَخُشُوعاً.وَتَشْرَحَ صَدْرِي لِإِيتَآءِ الزَّكَاةِ، وَإِعْطَآءِ الصَّدَقَاتِ، وَبَذْلِ الْمَعْرُوفِ ‏وَالْإِحْسَانِ، إِلَى شِيعَةِ آلِ مُحَمَّدٍ وَمُوَاسَاتِهِمْ، وَلاَتَتَوَفَّانِي إِلاَّ بَعْدَ أَنْ‏ تَرْزُقَنِي حَجَّ بَيْتِكَ الْحَرَامِ، وَزِيَارَةَ قَبْرِ نَبِيِّكَ، وَقُبُورِ الْأَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ ‏السَّلاَمُ.وَأَسْئَلُكَ يَا رَبِّ تَوْبَةً نَصُوحاً تَرْضَاهَا، وَنِيَّةً تَحْمَدُهَا، وَعَمَلاً صَالِحاً تَقْبَلُهُ، وَأَنْ تَغْفِرَ لي وَتَرْحَمَنِي إِذَا تَوَفَّيْتَنِي، وَتُهَوِّنَ عَلَيَّ سَكَرَاتِ ‏الْمَوْتِ، وَتَحْشُرَنِي في زُمْرَةِ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ صَلَوَاتُ اللهِ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمْ، وَتُدْخِلَنِي الْجَنَّةَ بِرَحْمَتِكَ، وَتَجْعَلَ دَمْعِي غَزِيراً فِي طَاعَتِكَ، وَعَبْرَتِي‏ جَارِيَةً فِيمَا يُقَرِّبُنِي مِنْكَ، وَقَلْبِي عَطُوفاً عَلَى أَوْلِيَآئِكَ.وَتَصُونَنِي في هَذِهِ الدُّنْيَا مِنَ الْعَاهَاتِ وَالْآفَاتِ، وَالْأَمْرَاضِ الشَّدِيدَةِ، وَالْأَسْقَامِ الْمُزْمِنَةِ، وَجَمِيعِ أَنْوَاعِ الْبَلآءِ وَالْحَوَادِثِ، وَتَصْرِفَ قَلْبِي عَنِ‏ الْحَرَامِ، وَتُبَغِّضَ إِلَيَّ مَعَاصِيَكَ، وَتُحَبِّبَ إِلَىَّ الْحَلاَلَ، وَتَفْتَحَ إِلَيَّ أَبْوَابَهُ، وَتُثَبِّتَ نِيَّتِي وَفِعْلِي عَلَيْهِ، وَتَمُدَّ في عُمْرِي، وتُغْلِقَ أَبْوَابَ الْمِحَنِ ‏عَنِّي، وَلاَتَسْلُبَنِي مَا مَنَنْتَ بِهِ عَلَيَّ، وَلاَتَسْتَرِدَّ شَيْئاً مِمَّا أَحْسَنْتَ بِهِ إِلَيَّ، وَلاَتَنْزِعَ مِنِّي النِّعَمَ الَّتِي أَنْعَمْتَ بِهَا عَلَيَّ، وَتَزِيدَ فِيمَا خَوَّلْتَنِي، وَتُضَاعِفَهُ أَضْعَافاً مُضَاعَفَةً.وَتَرْزُقَنِي مَالاً كَثِيراً وَاسِعاً سَآئِغاً، هَنِيئاً نَامِياً وَافِياً، وَعِزّاً بَاقِياً كَافِياً، وَجَاهاً عَرِيضاً مَنِيعاً، وَنِعْمَةً سَابِغَةً عَآمَّةً، وَتُغْنِيَنِي بِذَلِكَ عَنِ الْمَطَالِبِ ‏الْمُنَكَّدَةِ، وَالْمَوَارِدِ الصَّعْبَةِ، وَتُخَلِّصَنِي مِنْهَا مُعَافاً في دِينِي وَنَفْسِي ‏وَوَلَدِي، وَمَا أَعْطَيْتَنِي وَمَنَحْتَنِي.وَتَحْفَظَ عَلَيَّ مَالِي وَجَمِيعَ مَا خَوَّلْتَنِي، وَتَقْبِضَ عَنِّي أَيْدِي الْجَبَابِرَةِ، وَتَرُدَّنِي إِلَى وَطَنِي، وَتُبَلِّغَنِي نِهَايَةَ أَمَلِي في دُنْيَايَ وَآخِرَتِي، وَتَجْعَلَ ‏عَاقِبَةَ أَمْرِي مُحْمُودَةً حَسَنَةً سَلِيمَةً، وَتَجْعَلَنِي رَحِيبَ الصَّدْرِ، وَاسِعَ‏ الْحَالِ، حَسَنَ الْخُلْقِ، بَعِيداً مِنَ الْبُخْلِ وَالْمَنْعِ، وَالنِّفَاقِ وَالْكِذْبِ‏ وَالْبُهْتِ، وَقَوْلِ الزُّورِ.وَتَرْسَخَ في قَلْبِي مَحَبَّةَ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَشِيعَتِهِمْ، وَتَحْرُسَنِي يَا رَبّ‏ فِي نَفْسِي وَأَهْلِي وَمَالِي وَوَلَدِي وَأَهْلِ حُزَانَتِي وَإِخْوَانِي وَأَهْلِ مَوَدَّتِي ‏وَذُرِّيَّتِي بِرَحْمَتِكَ وَجُودِكَ.

أَللَّهُمَّ هَذِهِ حَاجَاتِي عِنْدَكَ، وَقَدِ اسْتَكْثَرْتُهَا لِلُؤْمِي وَشُحِّي، وَهِيَ عِنْدَكَ ‏صَغِيرَةٌ حَقِيرَةٌ، وَعَلَيْكَ سَهْلَةٌ يَسِيرَةٌ، فَأَسْئَلُكَ بِجَاهِ مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ عَلَيْهِ وَعَلَيْهِمُ السَّلاَمُ عِنْدَكَ، وَبِحَقِّهِمْ عَلَيْكَ، وَبِما أَوْجَبْتَ لَهُمْ، وَبِسَائِرِ أَنْبِيَائِكَ وَرُسُلِكَ وَأَصْفِيَآئِكَ، وَأَوْلِيَآئِكَ الْمُخْلَصِينَ مِنْ عِبَادِكَ، وَبِاسْمِكَ الْأَعْظَمِ الْأَعْظَمِ لَمَّا قَضَيْتَهَا كُلَّهَا، وَأَسْعَفْتَنِي بِهَا، وَلَمْ تُخَيِّبْ ‏أَمَلِي وَرَجَآئِي، وَشَفِّعْ صَاحِبَ هَذَا الْقَبْرِ فِيَّ.يَا سَيِّدِي يَا وَلِيَّ اللهِ، يَا أَمِينَ اللهِ، أَسْئَلُكَ أَنْ تَشْفَعَ لِي إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلّ‏ في هَذِهِ الْحَاجَاتِ كُلِّهَا، بِحَقِّ آبَآئِكَ الطَّاهِرِينَ، وَبِحَقِّ أَوْلاَدِكَ ‏الْمُنْتَجَبِينَ، فَإِنَّ لَكَ عِنْدَ اللهِ تَقَدَّسَتْ أَسْمَآؤُهُ، اَلْمَنْزِلَةَ الشَّرِيفَةَ، وَالْمَرْتَبَةَ الْجَلِيلَةَ، وَالْجَاهَ الْعَرِيضَ.أَللَّهُمَّ لَوْ عَرَفْتُ مَنْ هُوَ أَوْجَهُ عِنْدَكَ مِنْ هَذَا الْإِمَامِ وَمِنْ آبَآئِهِ وَأَبْنَآئِهِ‏ الطَّاهِرِينَ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ وَالصَّلاَةُ لَجَعَلْتُهُمْ شُفَعَآئِي، وَقَدَّمْتُهُمْ أَمَامَ ‏حَاجَتِي وَطَلِبَاتِي هَذِهِ، فَاسْمَعْ مِنِّي وَاسْتَجِبْ لي، وَافْعَلْ بي مَا أَنْتَ ‏أَهْلُهُ، يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.أَللَّهُمَّ وَمَا قَصُرَتْ عَنْهُ مَسْئَلَتِي وَلَمْ تَبْلُغْهُ فِطْنَتِي، مِنْ صَالِحِ دِينِي‏ وَدُنْيَايَ وَآخِرَتِي، فَامْنُنْ بِهِ عَلَيَّ، وَاحْفَظْنِي وَاحْرُسْنِي، وَهَبْ لي ‏وَاغْفِرْ لي، وَمَنْ أَرَادَنِي بِسُوءٍ أَوْ مَكْرُوهٍ مِنْ شَيْطَانٍ مَرِيدٍ، أَوْ سُلْطَانٍ ‏عَنِيدٍ، أَوْ مُخَالِفٍ في دِينٍ، أَوْ مُنَازِعٍ في دُنْيَا، أَوْ حَاسِدٍ عَلَيَّ نِعْمَةً، أَوْظَالِمٍ أَوْ بَاغٍ، فَاقْبِضْ عَنِّي يَدَهُ، وَاصْرِفْ عَنِّي كَيْدَهُ، وَاشْغَلْهُ بِنَفْسِهِ،وَاكْفِنِي شَرَّهُ وَشَرَّ أَتْبَاعِهِ وَشَيَاطِينِهِ، وَأَجِرْنِي مِنْ كُلِّ مَا يَضُرُّنِي‏ وَيُجْحِفُ بي، وَأَعْطِنِي جَمِيعَ الْخَيْرِ كُلِّهِ، مِمَّا أَعْلَمُ وَمِمَّا لاَ أَعْلَمُ.أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ، وَاغْفِرْ لِي وَلِوَالِدَيَّ، وَلِإِخْوَانِي‏ وَأَخَوَاتِي، وَأَعْمَامِي وَعَمَّاتِي، وَأَخْوَالِي وَخَالاَتِي، وَأَجْدَادِي ‏وَجَدَّاتِي، وَأَوْلاَدِهِمْ وَذَرَارِيهِمْ، وَأَزْوَاجِي وَذُرِّيَّاتِي وَأَقْرَبَائِي ‏وَأَصْدِقَآئِي، وَجِيرَانِي وَإِخْوَانِي فِيكَ، مِنْ أَهْلِ الشَّرْقِ وَالْغَرْبِ، وَلِجَمِيعِ أَهْلِ مَوَدَّتِي مِنَ الْمُؤْمِنِينَ وَالْمُؤْمِنَاتِ، اَلْأَحْيَآءِ مِنْهُمْ ‏وَالْأَمْوَاتِ، وَلِجَمِيعِ مَنْ عَلَّمَنِي خَيْراً أَوْ تَعَلَّمَ مِنِّي عِلْماً.أَللَّهُمَّ أَشْرِكْهُمْ في صَالِحِ دُعَآئِي، وَزِيَارَتِي لِمَشْهَدِ حُجَّتِكَ وَوَلِيِّكَ، وَأَشْرِكْنِي في صَالِحِ أَدْعِيَتِهِمْ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ، وَبَلِّغْ وَلِيَّكَ ‏مِنْهُمُ السَّلاَمَ، وَالسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكاتُهُ.يَا سَيِّدِي وَمَوْلاَيَ -يا فُلاَنَ بْنَ فُلاَنٍ- صَلَّى اللهُ عَلَيْكَ، وَعَلَى رُوحِكَ ‏وَبَدَنِكَ، أَنْتَ وَسِيلَتِي إِلَى اللهِ، وَذَرِيعَتِي إِلَيْهِ، وَلِيَ حَقُّ مُوَالاَتِي ‏وَتَأْمِيلِي، فَكُنْ شَفِيعِي إِلَى اللهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي الْوُقُوفِ عَلَى قِصَّتِي هَذِهِ، وَصَرْفِي عَنْ مَوْقِفِي هَذَا بِالنُّجْحِ، وَبِمَا سَأَلْتُهُ كُلَّهُ، بِرَحْمَتِهِ وَقُدْرَتِهِ.أَللَّهُمَّ ارْزُقْنِي عَقْلاً كَامِلاً، وَلُبّاً رَاجِحاً، وَعِزّاً بَاقِياً، وَقَلْباً زَكِيّاً، وَعَمَلاً كَثِيراً، وَأَدَباً بَارِعاً، وَاجْعَلْ ذَلِكَ كُلَّهُ لِي، وَلاَتَجْعَلْهُ عَلَيَّ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ. [1] 

خدایا! میں نے اس امام کی  زیارت کی جب کہ میں ان کی امامت کا اقرار کرتا ہوں، ان کے واجب الطاعة ہونے کا معتقد ہوں،میں نےاپنے تمام گناہوں، عیوب،ہلاک کرنے والی نافرمانیوں،گناہوں اور خطاؤں کی کثرت ، اور تو مجھ سے جو کچھ جانتا ہے ان سب کےساتھ میں نے ان کے مشہد و حرم کا قصد کیا۔ جب کہ تیری بخشش  اور تیرے کی پناہ طلب کرتا ہوں،تیری قوت پر تکیہ کرتا ہوں اور تیری مہربانی کی پناہ مانگتا ہوں،تیرے ولی اور تیرے اولیاء کے فرزند ، تیرے وصی اور تیرے اوصیاء کے فرزند ، تیرے امین اور تیرے امناء کے فرزند، تیرے خلیفہ اور تیرے خلفاء کے فرزند(یہ وہ ہیں کہ)جنہیں تونے  اپنی رحمت  اورخوشنودی کا وسلیہ اور اپنے کرم و مغفرت کاذریعہ قرار دیا ہے۔ خدایا! تیری بارگاہ میں میری سب سے بڑی حاجت یہ ہے کہ میری تمام گذشتہ گناہوں کو ان کی کثرت کے باوجود  بخش دے  ، اور میری بقیہ زندگی میں مجھے(ارتکاب گناہ) سے بچائے رکھنا، اور میرے دین کو آلودہ ، زشت اور داغدار کرنے والی چیزوں سے پاک رکھ اور اسے ہر طرح کے شک و تردید،فساد،اور شرک سے محفوظ رکھ، مجھے اپنی اور اپنے رسول  اور ان کی  نجیب و  با سعادت ذریت (ان پر تیرا درود ، تیری رحمت ، تیرا سلام اور تیری برکات ہوں)کی اطاعت پر ثابت قدم رکھ۔ اور مجھے جب تک زندہ رکھے ان کی اطاعت پر زندہ رکھ،اور جب مجھے موت دے تو ان کی اطاعت پر موت دے، اور میرے دل کو ان کی محبت اور ان کے دشمنوں کے کینہ ،اور ان کے دوستوں کی رفاقت اور ان سے نیکی کرنے سے خالی نہ فرما۔ اور اے ربّ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں کہ مجھے سے یہ قبول فرما ،اور اپنی عبادت کو میرے لئے محبوب قرار دے اور اس پر ثابت رکھ،اور اسے انجام دینے میں نشاط عطا فرما اور اپنی معصیت  اور محرمات کو میرے لئے منفور قرار دے ،اور مجھے ان سے دور فرما، اور مجھے نماز میں کوتاہی کرنے  اور اسے چھوٹا شمار کرنے  اور اس میں سستی کرنے سے بچا،  اور اسے انجام دینے کی توفیق عطا فرما کہ جس طرح تونے اسے فرض کیا ہے اور اپنے رسول کی سنت کے مطابق اس کا حکم دیا ہے تیرا درود ہو ان پر اور ان کی آل پر اور ان پر تیری رحمت اور برکات ہوں، خضوع و خشوع کے لحاظ سے، اورمجھے شرح صدر عطا فرما کہ  میں زکاة  دوں اور صدقات عطا کرو  اورمجھے آل محمد کے شیعوں اور ان کے دوستوں سے نیکی و احسان کروں۔ اور مجھے موت نہ دے مگر تیرے بیت الحرام کے حج کے بعد، اور تیرے نبی کی قبر کی زیارت کے بعد اور قبور ائمہ علیہم السلام کی زیارت کے بعد۔ اور پروردگارا!میں تجھ سے خالص توبہ کا سوال کرتا ہوں کہ جس سے تو راضی وہ جائے ،اس پاک نیت کا کہ جو تجھے پسند ہو،اور صالح عمل کا جسے تو قبول کرے، اور میری وفات کے وقت میری مغفرت فرما اور اپنی رحمت میں قرار دے، اور میرے لئے جان کنی کی سختیوں کو آسان فرما،  اور مجھے محمد اور ان کی آل صلوات اللہ علیہ و علیہم کے زمرہ میں محشور فرما اور مجھے اپنی رحمت سے جنت میں داخل کر، اور   اپنی اطاعت میں میرے گریہ کو فراوان کر،  اور میری آنکھوں سے وہ آنسو جاری فرما جو تیرے تقرب کا باعث ہوں، اور  میرے  دل کو اپنے اولیاء کی طرف مائل فرما، اور اس دنیا میں مجھے بیماریوں، آفات ، شدید امراض، اور سخت درد و رنج ، اور پر قسم کی مصیبت اور حادثہ سے محفوظ رکھ، اور میرے دل کو حرام سے منصرف کر دے، اور مجھ میں اپنی معصیت سے نفرت ڈال دے، اور حلال کی محبت ڈال دے، اور میرے لئے اس کے دروازے کھول دے، میری نیت کو ثابت اور میرے کام کو اس سے استوار فرما،میری عمر کو طولانی کر، غموں کے در مجھ پر بند کر دے،  اور تو نے مجھے جو کچھ عطا کیا ہ ہے اور بخشا ہے مجھ سے وہ مت لے ،  اور مجھ پر جو احسان کیا ہے اسے واپس نہ لے،اور مجھے جو نعمتیں عطا کی ہیں مجھ سے جدا نہ فرما اور جو عنایت کیا ہے اس میں اضافہ فرما،  اور اس میں کئی گنا زیادہ اضافہ فرما، اور  مجھے مال کثیر وسیع، دلپزیر،خوشگوار، نمو،کامل،عزت،پائیدار،باکفایت، با آبرو،بہت زیادہ، منیع(روکنے والا)،سرشار اور  نعمت عام عطا فرما۔اور اس کے ذریعہ مجھے ناروا درخواست  اور دشوار موارد سے بے نیاز فرما، اور مجھے ان سے میرے دین، جان اور اور میری اولاد میں عافیت کے ساتھ رہائی دے،  اور تونے مجھے جو کچھ عطا کیا اور بخشا  اور میرے پاس جو کچھ ہے اور جو کچھ تو نے مجھے دیا ہے اس کی حفاظت فرما،مجھے جابروں کے ہاتھوں سے دور رکھ اور مجھے میرے وطن تک واپس پہنچا  اور دنیا و آخرت میں مجھے میری انتہاء آرزو تک پہنچا دے،اور میری امور ی عاقبت کو پسندیدہ، نیک اور بے عیب و سالم قرار دے، اور مجھے    کشادہ سینہ(بردباری)، باحوصلہ، خوش اخلاق، بخل و خود خواہی، نفاق، جھوٹ، بہتان اور باطل باتوں سے دور رکھ۔اور میرے دل میں محمد و آل محمد اور ان کے شیعوں کی محبت راسخ فرما، اور پروردگارا!مجھے، میرے اہل و عیال، میرے مال، میری اولاد، اور ان کی سرپرستی کرنے والوں، مییرے بھائیوں، میرے دوستوں اور میری ذریت کو اپنی رحمت اور جود و کرم سے محفوظ رکھ۔ خداوندا! تیرے حضور میری یہ حاجت ہے  اور میں اسے پستی اور بخل شدید کی وجہ سے بہت کثیر سمجھتا ہوں (حالانکہ) تیرے نزدیک یہ صغیر و حقیر ہیں ، اور تیرے لئے انہیں انجام دینا بہت آسان ہے ، پس میں تجھ سے یہ سوال کرتا ہوں  محمد و آل محمد علیہ و علیہم السلام کے تیرے نزدیک مقام  کے طفیل اور تیرے حضور ان کے حق کے وسیلہ سے اور ان پر واجب کئے گئے اومر کے وسیلہ سے اور تیرے تمام انبیاء اور رسولوں اور تیرے اصفیاء اور تیرے بندوں میں سے تیرے مخلص اولیاء کے طفیل اور تیرے بزرگ اسماء  کے وسیلہ سے کہ ان سب (حاجتوں )کو پورا فرما  اور میری حاجت روائی فرما، اور مجھے  میری آرزو اور امید سے محروم نہ فرما، اور اس صاحب قبر کو میرے لئے شفیع قرار دے۔ اے میری سید ،اے ولی خدا! اے امین الٰہی!میں آپ سے سوال کرتا ہوں کہ خدا کے حضور ان تمام حاجات میں میری شفاعت فرمائیں، اپنے پاک آباء کے وسیلہ  سے اور  برگزیدہ اولاد کے وسیلہ سے۔ بیشک خدا کے نزدیک کہ جس  کے اسماء مقدس ہے آپ کا مقام شریف، آپ کا مرتبہ جلیل اور فروان آبرو ہے ۔خدایا!اگر میں کسی اور کو جانتا جو اس امام اور ان کے آباء اور ان کے پاک فرزندوں.ان سب پر درود و سلام ہو. سے بڑھ کر  آبرومند ہوتا تو میں اسے اپنا شفیع قرار دیتا اور  انہیں اپنی حاجتوں اور اپنی درخواست پر مقدم کرتا۔ پس میری دعا کو سن اور اسے مستجاب فرما،اور میرے لئے وہی انجام دے جو تیری شان کے مطابق ہو اے ارحم الرحمین۔ خدایا!جس چیز کے بارے میں میری درخواست نارسا اور میری قوت ناتواںہے اور جس تک میری فطانت نہیں پہنچ سکتی  اور جس میں دین و دنیا اور آخرت کے لحاظ سے میری صلاح ہے تو اس میں مجھ پر احسان فرما،میری حفاظت فرما،مجھے محفوظ رکھ، مجھے بخش دے، میری مغفرت فرما اور جو میرے ساتھ برائی کاارادہ رکھے یا  بری نیت رکھے،سرکش شیطان ہو یا عناد رکھنے والا سلطان،یا دین میں میرا مخالف ہو  یا دنیا میں میرے ساتھ تنازع رکھتا ہو یا میری نعمت کی وجہ سے حاسد ہو یا ظالم ہو اور باغی ہو  ،میری نسبت سے اس کے ہاتھ باندھ دے،اس سے میرے مکر و حیلہ کو دور کر اور اسے اس کی طرف مشغول کراس کے اور اس کے پیروکاروں اور اس کے شیاطین کے شر سے میری کفایت فرما، اورمجھے ان سے امان میں رکھ جنہوں نے مجھے نقصان پہنچایا یا میری طاقت سے زیادہ مجھ پر زور ڈالا ۔اور مجھے ہر خیر عطا فرما کہ جسے میں جانتا ہوں یا نہیں جانتا۔خدایا!محمد و آل محمد پر درود بھیج،اور مجھے،میرے ماں باپ کو، میرے بھائیوں اور بہنوں کو،میرے چچا ؤںاور پھوپھیوں کو، میرے ماموں اور خالاؤں کو ،میرے دادا اور دادی اور ان کی اولاد اور ان کی نسل کو،  میری بیویوں اور بچوں کو اور  اور تمام رشتہ داروں اور تمام دستوں کو  اور پڑوسیوں کو، اور برادران ایمانی کو بخش دے  جو چاہے اہل مشرق سے ہوں یا اہل مغرب سے اور مؤمنین و مؤمنات میں سے ان سب کو بخش دے جو مجھ سے محبت کرتے ہیں،وہ زندہ ہوں یا مر چکے ہوں اور ان سب کو بخش دے جنہوں نے مجھے کوئی مفید بات سکھائی ہو مجھ سے کوئی علم سیکھا ہو۔خدایا!ان سب کو شریک  فرما  میری شائستہ دعا میں  اور اپنی حجتاور اپنے ولی کے حرم کی زیارت میں  اور مجھے ان کی شائستہ دعاؤں میں شریک فرما ،اپنی رحمت سے اے ارحم الرحمین۔ اور ان سب کی طرف سے اپنے ولی تک سلام پہنچا۔ اور آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں۔ اے میرے سید !اور اے میرے مولا!اے فلاں بن فلاں۔آپ پر خدا کا درود ہو اور آپ کی روح اور جسم پر ،آپ خداکے نزدیک میرا  وسیلہ اوراس تک پہنچنے کا میرا ذریعہ ہیں ، میں آنحضرت سے محبت  و آرزو کا حق رکھتا ہوں، پس خدائے تبارک و تعالیٰ کی بارگاہ میں میرے شفیع بنیں، میرے اس قصہ سے آگاہی میں، اور اس  محترم بارگاہ سے کامیابی کے ساتھ میری بازگشت میں ،  اور میری تمام حاجتوں کے روا ہونے میں، اپنی رحمت اور قدرت سے، خدایا!مجھے عقل کامل، فکر و خرد بیشتر، پائیدار عزت، پاک قلب، کثیر عمل، برتر  و شائستہ ادب عطا فرما۔ اور ان سب کو میرے نفع میں قرار دے  اور انہیں میرے ضرر و نقصان میں قرار نہ دے، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے۔

 


[1] ۔ مصباح الزائر: 468، بحار الأنوار: ۱۰۲/۱۶۹، كتابٌ في الزيارات والأدعية (قلمی نسخہ): 24

    بازدید : 808
    بازديد امروز : 34132
    بازديد ديروز : 49009
    بازديد کل : 129073406
    بازديد کل : 89626711