امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۲۰ ۔ نیمۂ شعبان میں دور سے امام حسین علیه السلام کی زیارت

 (۲۰)

نیمۂ شعبان میں دور سے امام حسین علیه السلام  کی زیارت

علامه مجلسی رحمه الله کتاب ’’ زاد المعاد‘‘ میں کہتے ہیں : حضرت امام حسین علیہ السلام کی زیارت کے متحقق ہونے کی  سب سے کم حد یہ ہے کہ چھت پر یا کسی کھلی جگہ پر جا کر دائیں ، بائیں اور آسمان کی طرف دیکھے اور دائیں ہاتھ کی انگلی سے قبلہ کی طرف اشارہ کرے اور کہے :

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ ‏عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت اور اس کی برکات ہوں ۔

اگر مفصل زیارات میں سے کوئی ایک زیارت  پڑھی جائے تو بہتر ہو گا ، اور وہ زیارت وارث ہے ۔ [1]

مؤلّف محترم کہتے ہیں : یہ زیارت ؛ مطلق زیارات میں سے ہے ، اگر چه علامه مجلسی رحمه الله  نے اسے نیمۂ شعبان کے اعمال میں ذکر کیا ہے لیکن یہ نہیں کہا کہ یہ زیارت نیمۂ شعبان سے مختص ہے ۔

 


[1] ۔ زاد المعاد : ۵۹.

    بازدید : 594
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 63384
    بازديد کل : 129715067
    بازديد کل : 90037401