امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
ربیع الاوّل کے مہینے میں امام حسین علیه السلام کی زیارت

ربیع الاوّل کے مہینے میں امام حسین علیه السلام کی زیارت

(اس کا چودہواں دن امام حسین علیہ السلام کے قاتل کی ہلاکت کا دن ہے )

سید بن طاووس رحمه الله کتاب ’’اقبال‘‘ میں فرماتے ہیں :

ہمارے استاد شیخ مفید رحمه الله نے خدا کے بعض دشمنوں کی ہلاکت کے بارے میں فرمایا ہے کہ : اس دن اس نعمت اور اس انتقام کی وجہ سے خداوند تبارک و تعالیٰ کا شکر بجا لانے کے لئے روزہ کا مستحب ہونا اقتضا کرتا ہے ۔ ربیع الاوّل کے چودہویں دن کے بارے میں یوں کہا گیا ہے :

چودہ ربیع الاوّل سنہ ۶۴ ہجری ملحد ملعون یزید بن معاویہ کی ہلاکت کا دن ہے ، خداوند اس پر لعنت کرے اور ان سب لوگوں پر لعنت کرے جنہوں نے اس کے حکم پر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی عترت (علیہم السلام) پر ظلم کیا ، اس کی مدد کی ، اس کی اس عمل کو پسند کیا اور اس کی سرزنش نہیں کی ۔

مؤلّف کہتے ہیں : پس اس دن ظلم و ستم کے رہبر و سربراہ کی ہلاکت پر شکر کے عنوان سے روزہ رکھیں ، صدقات دیں ، نیک اعمال انجام دیں ، دوسروں کے ساتھ نیکی کریں ، خداوند متعال کی حمد و ثناء کریں ، اور اس کا شکر بجا لانے کے لئے بہت زیادہ کوشش کریں ۔

    بازدید : 623
    بازديد امروز : 1354
    بازديد ديروز : 76159
    بازديد کل : 129743298
    بازديد کل : 90051530