امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۴۵ ۔ حضرت ہانی بن عروہ مرادی علیہ السلام کی زیارت

(۴۵) 

حضرت ہانی بن عروہ مرادی علیہ السلام کی زیارت

ان کی قبر مطہر کے ساتھ کھڑے ہو کر رسول خدا صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کی خدمت میں سلام کہو ، اور پھر یوں کہو :

سَلاَمُ اللهِ الْعَظِيمِ وَصَلَوَاتُهُ عَلَيْكَ يَا هَانِيَ بْنَ عُرْوَةَ، السَّلاَمُ عَلَيْكَ ‏أَيُّهَا الْعَبْدُ الصَّالِحُ النَّاصِحُ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِأَمِيرِالْمُؤْمِنِينَ، وَالْحَسَنِ ‏وَالْحُسَيْنِ عَلَيْهِمُ السَّلاَمُ، أَشْهَدُ أَنَّكَ قُتِلْتَ مَظْلُوماً فَلَعَنَ اللهُ مَنْ قَتَلَكَ ‏وَاسْتَحَلَّ دَمَكَ، وَحَشَى اللهُ قُبُورَهُمْ نَاراً، أَشْهَدُ أَنَّكَ لَقِيتَ اللهَ وَهُوَ رَاضٍ عَنْكَ بِمَا فَعَلْتَ وَنَصَحْتَ، وَأَشْهَدُ أَنَّكَ قَدْ بَلَغْتَ دَرَجَةَ الشُّهَدَاءِ، وَجَعَلَ رُوحَكَ مَعَ أَرْوَاحِ السُّعَدَاءِ، بِمَا نَصَحْتَ لِلهِ وَلِرَسُولِهِ مُجْتَهِداً وَبَذَلْتَ نَفْسَكَ فِي ذَاتِ اللهِ وَمَرْضَاتِهِ، فَرَحِمَكَ اللهُ وَرَضِيَ عَنْكَ ‏وَحَشَرَكَ مَعَ مُحَمَّدٍ وَآلِهِ الطَّاهِرِينَ، وَجَمَعْنَا وَإِيَّاكُمْ مَعَهُمْ فِي دَارِ النَّعِيمِ‏ وَسَلاَمٌ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

آپ پر خدائے عظیم کا سلام اور درود ہو اے ہانی بن عروہ ! سلام ہو آپ پر اے بندۂ صالح ، اے خدا ، اور اس کے رسول ، اور امیر المؤمنین ، اور حسن و حسین علیہم السلام کے لئے نصیحت کرنے والے ۔ میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ مظلومانہ قتل ہوئے ، خدا اس پر لعنت کرے جس نے آپ کو قتل کیا ، اور آپ کے خون کو حلال سمجھا ، اور خدا ان کی قبروں کا آگ سے بھر دے ، میں گواہی دیتا ہوں کہ آپ  نے خدا سے اس عالم میں ملاقات کی کہ وہ آپ کے عمل اور آپ کے اخلاص و نصیحت سے راضی و خوشنود تھا ، اور میں گواہی د یتا ہوں کہ آپ شہداء کے مرتبہ تک پہنچ گئے ، اور آپ  کی روح سعادت مندوں کی ارواح کے ساتھ قرار دیا گیا ، آپ نے خدا اور اس کے رسول کے لئے نصیحت کی ، اور آپ نے اپنے نفس کو خدا کی ذات اور اس کی رضا کی راہ میں قربان کر دیا۔ پس خدا آپ پر رحمت فرمائے ، اور آپ سے راضی رہے ، اور آپ کو محمد اور ان کی پاک آل کے ساتھ محشور فرمائے ، اور ہمیں اور آپ کو دار نعیم (جنت) میں ان کے ساتھ جمع کر دے،  اور آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

پھر دو رکعت نماز زیارت پڑھ کر جناب ہانی بن عروہ کی خدمت میں ہدیہ کرو ، اور اپنے لئے جو چاہو دعا کرو ، اور پھر اسی طرح سے وداع کرو  ، جس طرح حضرت مسلم بن عقیل علیہما السلام سے  وداع کیا تھا ۔ [1]

 


[1] ۔ بحارالأنوار: ۱۰۰/42۹

    بازدید : 660
    بازديد امروز : 41554
    بازديد ديروز : 57650
    بازديد کل : 130344567
    بازديد کل : 90394290