امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۴۲ ۔ جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام سے وداع

(۴۲) 

جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام سے وداع

پھر جناب حبیب بن مظاہر علیہ السلام کو یوں وداع کہو :

أَسْتَودِعُكَ الله وَأَسْتَرْعِيْكَ وَأَقْرَأُ عَلَيْكَ السَّلاَمَ، آمَنَّا بِاللهِ وَبِرَسُولِهِ‏ وَكِتَابِهِ وَبِمَا جَاءَ مِنْ عِندِاللهِ، أَللّهمَّ اكْتُبْنَا مَعَ الشَّاهِدِينَ.أَللَّهُمَّ لاَ تَجْعَلْهُ آخِرَ العَهْدِ مِنْ زِيَارَتِهِ وَتَرْزُقُنِي زِيَارَتِهِ أَبَداً مَا أَبْقَيْتَنِي وَاحْشُرْنِي مَعَهُ فِي الجِنَانِ وَعَرِّفْ بَيْنِي وَبَيْنَهُ وَبَيْنَ رَسُولِكَ ‏وَأَوُلِيَائِكَ، أَللَّهُمَّ صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ وَتَوَفَّنِي عَلَى الْإِيْمَانِ بِكَ‏ وَالتَّصْدِيقِ بِرَسُولِكَ وَالوِلاَيَةِ لِعَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَوُلْدِهِ الأَئِمَّةِ عَلَيْهِمُ‏ السَّلاَمُ وَالْبَرَاءَةِ مِنْ أَعْدَائِهِمْ فَإِنِّي رَضِيْتُ بِذَلِكَ يَا رَبِّ وَصَلَّى اللهُ‏ عَلَى مُحَمَّدٍ وَآلِ مُحَمَّدٍ.

میں آپ کو خدا کے سپرد کرتا ہوں ، اور اس کی پناہ میں دیتا ہوں اور آپ کو سلام کرتا ہوں ۔ میں خدا ، اس کے رسول ، اس کی کتاب اور خدا کی طرف سے نازل ہونے والے اس کے ان پیغامات پر ایمان رکھتا ہوں ۔ خدایا ! مجھے گواہی دینے والوں میں شامل فرما ۔ خدایا ! اس زیارت کو میری آخری زیارت قرار نہ دے ، اور  میرے لئے ان کی زیارت کو  ہمیشہ قرار دے  اور جب تک زندہ رکھنا زیارت کی توفیق دیتے رہنا ، اور جنت میں ان کے ساتھ محشور کرنا ، میرے اور اپنے رسول اور اپنے اولیاء کے درمیان معرفت برقرار فرما ۔ خدایا ! محمد و آل محمد پر درود بھیج ،  اور ہمیں دنیا سے اپنے ایمان ، اور اپنے رسول کی تصدیق ، اور علی بن ابی طالب اور ان کی اولاد کے ائمہ علیہم السلام کی ولایت پر  ، اور ان کے دشمنوں سے بیزاری پر اٹھانا  ، بیشک میں انہی باتوں سے راضی ہوں ، اے پروردگار ! اور محمد و آل  محمد پر خدا کا درود ہو ۔

    بازدید : 665
    بازديد امروز : 10729
    بازديد ديروز : 57650
    بازديد کل : 130283024
    بازديد کل : 90332641