امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳۴ ۔ امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی چوتھی زیارت

(۳۴) 

امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی چوتھی زیارت

 حنان بن سدیر نے اپنے والد سے اور انہوں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کیاہے کہ آپ نے فرمایا :

اے سدیر ! کیا  تم کثرت سے  ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی زیارت کے لئے جاتے ہو ؟  

میں نے عرض کی : میری مصروفیات مانع آ جاتی ہیں ۔

امام علیہ السلام نے فرمایا :  کیا میں تمہیں ایک ایسی چیز تعلیم دوں کہ  تم جب  وہ انجام دو تو خداوند تمہارے لئے زیارت کا ثواب لکھے ؟

میں نے عرض کی : جی ہاں ! میں آپ پر قربان جاؤں ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اپنے گھر میں غسل کرو اور پھر گھر کی چھت پر چلے جاؤ ، اور امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی طرف اشارہ کرکے آپ کو سلام کہو ۔ اس عمل سے تمہارے لئے ایک زیارت لکھی جائے گی ۔ [1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 482 ح5، بحار الأنوار: ۱۰۱/۳۶۷ ح7، المستدرك: ۱۰/۳۰۵.

    بازدید : 644
    بازديد امروز : 0
    بازديد ديروز : 52977
    بازديد کل : 130367411
    بازديد کل : 90417137