امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳۲ ۔ امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی دوسری زیارت

(۳۲) 

امام حسین علیه السلام کی دور سے کی جانے والی دوسری زیارت

  کتاب’’مزار کبیر‘‘ میں حنان بن سدیر سے روایت ہوئی ہے کہ انہوں نے کہا : حضرت امام صادق علیہ السلام نے مجھ سے فرمایا :

اے سدیر ! کیا تم ہر دن امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی زیارت کرتے ہو ؟

میں نے عرض کی : نہیں ۔

فرمایا : تم کس قدر جفاء کر رہے ہو ، کیا تم ہر سال زیارت کرتے ہو ؟

میں نے عرض کی : کبھی زیارت ہو جاتی ہے۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اے سدیر ! تم امام حسین علیہ السلام کے سلسلہ میں کس قدر جفا کر رہے ہو ، کیا تم نہیں جانتےکہ خدا کے ہزار ایسے فرشتےہیں جو خاک آلود حالت میں ہیں اور ہمیشہ گریہ کرتے ہیں ، زیارت کرتے ہیں اور اس عمل میں سستی نہیں کرتے ؟  اے سدیر !تمہیں کیا ہو جائے گا  کہ(اگر) تم جمعہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی پانچ مرتبہ اور ہر دن ایک مرتبہ زیارت کرو ۔

میں نے عرض کی:میں آپ پر قربان جاؤں ! ہمارے اور ان کی قبر مطہر کے درمیان بہت زیادہ فرسخ کی مسافت  ہے ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اپنے گھر کی چھت پر جاؤ ، اور اپنے دائیں اور بائیں طرف توجہ کرو ، اور پھر اپنا سر آسمان کی طرف اٹھاؤ اور پھر قبر مطہر کی طرف رخ کرکے کہو:

اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَا أَبَا عَبْدِاللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ يَابْنَ رَسُولِ اللهِ، اَلسَّلاَمُ عَلَيْكَ وَرَحْمَةُ اللهِ وَبَرَكَاتُهُ.

سلام ہو آپ پر اے ابا عبد اللہ ، سلام ہو آپ پر اے فرزند رسول خدا ، آپ پر سلام ہو اور خدا کی رحمت و برکات ہوں ۔

پس تمہارے لئے ایک حج اور ایک عمرہ کا ثواب لکھا جائے گا ۔

سدیر نے عرض کیا : میں نے  کبھی ایک مہینے میں بیس سے زیادہ مرتبہ اس حکم پر عمل کیا ہے ۔ [1]

 


[1] ۔ المزار الكبير: 438، كامل الزيارات: 480ح2، زاد المعاد: 470، ابواب الجنات في آداب الجمعات: 298.

    بازدید : 667
    بازديد امروز : 26157
    بازديد ديروز : 57650
    بازديد کل : 130313802
    بازديد کل : 90363497