امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کی تربت کھاتے وقت کی دعا

۱۷ ـ امام حسین علیہ السلام کی تربت  کھاتے وقت کی دعا

عبد اللہ بن سنان نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے روایت کیا ہے کہ آپ نے فرمایا :

جب بھی تم میں سے کوئی شخص شفاء کی غرض سے امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی تربت تناول کرے تو یہ دعا پڑھے  :

أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِحَقِّ الْمَلَكِ الَّذِي تَنَاوَلَهُ، وَالرَّسُولِ الَّذِي بَوَّأَهُ، وَالْوَصِيِّ الَّذِي ضُمِّنَ فِيهِ، أَنْ تَجْعَلَهُ شِفَاءً مِنْ كُلِّ دَاءٍ كَذَا وَكَذَا.

خدایا ! میں تجھ سے اس فرشتے کے حق کے واسطے سے سوال  کرتا ہوں جس نے اسے اخذ کیا ، اور اس رسول کے حق کے واسطے جس نے اس کی حفاظت کی ، اور اس وصی کے حق کے واسطے جو اس میں موجود ہے کہ اسے ـ فلاں و فلاں ـ   دردر کے لئے شفاء قرار دے ۔

«فلاں  و فلاں» کے بجائے درد کا نام لیں ۔ [1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 469 ح3، مفتاح الجنّات: 357/1، الصحيفة الباقرية والصادقيّة الجامعة: 239، اسی کی مانند الصحيفة الصادقيّة : 294   میں بھی ذکر ہوا ہے .

    بازدید : 682
    بازديد امروز : 8804
    بازديد ديروز : 72293
    بازديد کل : 129489279
    بازديد کل : 89924401