امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳ـ تربت اخذ کرتے وقت کی دعا

۳ـ تربت اخذ کرتے وقت کی دعا

ابن قولویه قدّس سرّه نے کتاب ’’کامل الزیارات ‘‘ میں اپنی سند سے بعض اصحاب سے روایت کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے امام صادق علیہ السلام کی خدمت میں عرض کیا :

مجھے بہت سی بیماریاں لاحق ہیں اور کوئی ایسی دوا نہیں ہے جس سے میں ان کا علاج کروں ۔

امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :

تم حضرت امام حسین علیہ السلام کی قبر مطہر کی تربت سے کیوں غافل ہو ؟ وہ ہر بیماری کے لئے شفاء اور ہر خوف و ہراس سے امان کا باعث ہے ۔ جب تم تربت اٹھاؤ تو کہو :

أَللَّهُمَّ إِنِّي أَسْئَلُكَ بِحَقِّ هَذِهِ الطِّينَةِ، وَبِحَقِّ الْمَلَكِ الَّذِي أَخَذَهَا، وَبِحَقّ‏ النَّبِيِّ الَّذِي قَبَضَهَا، وَبِحَقِّ الْوَصِيِّ الَّذِي حَلَّ فِيهَا، صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ وَأَهْلِ بَيْتِهِ، وَافْعَلْ لِي كَذَا وَكَذَا.

خدایا ! میں تجھ سے اس پاک خاک کے حق کے واسطے سے سوال کرتا ہوں  ، اوراس فرشتے کے حق کے واسطےسے کہ جس نے اسے اٹھایا ہے  ، اور اس نبی کے حق سے جس نے اس کو  قبض کیا ہے  ، اور اس وصی کے حق کے واسطے سے جو اس میں ہے ، محمد اور ان کی اہل بیت پر درود بھیج اور میرے لئے فلاں فلاں کام انجام دے

پھر امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : جس فرشتے نے اسے اٹھایا تھا وہ جبرئیل علیہ السلام تھے جنہوں نے یہ خاک پیغمبر صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم کو دکھائی  اور عرض کیا : یہ آپ کے اس فرزند کی قبر کی خاک  ہے جنہیں آپ کے بعد آپ کی امت شہید کرے گی ، اور جس نبی نے اسے قبض کیا وہ رسول خدا حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم تھے ، اور جو وصی اس میں ہیں وہ سید الشہداء حضرت امام حسین بن علی علیہما السلام ہیں ۔

میں نے عرض کیا : میں آپ کی یہ بات تو سمجھ گیا کہ اس میں ہر بیماری کے لئے  شفاء ہے ، لیکن یہ کیسے ہے کہ یہ ہر خوف و ہراس سے امان کا باعث ہے ؟

 امام صادق علیہ السلام نے فرمایا :جب تمہیں بادشاہ ، حاکم  یا کسی اور کا خوف تو اس وقت تک گھر سے باہر مت نکلو  جب تک تمہارے پاس تھوڑی سی مقدار میں امام حسین علیہ السلام کی تربت نہ ہو ، اور اسے لیتے وقت یہ دعا پڑھو  :

أَللَّهُمَّ إِنَّ هَذَا طِينَةُ قَبْرِ الْحُسَيْنِ وَلِيِّكِ وَابْنِ وَلِيِّكَ، اِتَّخَذْتُهَا حِرْزاً لِمَا أَخَافُ، وَلِمَا لاَ أَخَافُ.

خدایا ! یہ تیرے ولی اور تیرے ولی کے فرزند امام حسین علیہ السلام کی قبر کی خاک ہے ، میں نے اسے حفاظت کی غرض سے اپنے پاس رکھا ہے کہ جن چیزوں (کے شر )سے میں ڈرتا ہوں ، اور جن چیزوں سے  نہیں ڈرتا ہوں  ۔

اگر تم نے ایسا کہا  تو تم پر ایسی چیزیں وارد ہوں گی جو تمہارے لئے خوف کا باعث نہ ہوں ۔

راوی کہتا ہے : میں نے امام صادق علیہ السلام کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق خاک لی ۔ خدا کی قسم ! اس سے مجھے صحت و تندرستی ملی اور وہ میرے لئے ہر اس چیز سے امن و امان کا باعث بنی جس سے میں ڈرتا تھا  یا نہیں ڈرتا ٹھا ، جیسا کہ  امام صادق علیہ السلام نے فرمایا تھا ۔ اور الحمد اللہ اس کے بعد میں نے کبھی کوئی ناپسندیدہ چیز نہیں دیکھی ۔ [1]

 


[1] ۔ كامل الزيارات: 473 ح10، بحار الأنوار: 118/101 ح2، الإستشفاء بالتّربة الشريفة الحسينيّة: 72، مفاتيح النجاة (قلمی نسخہ ): 219.   

    بازدید : 667
    بازديد امروز : 25829
    بازديد ديروز : 72293
    بازديد کل : 129523310
    بازديد کل : 89941426