امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۴۔ محرم الحرام کا چاند دیکھتے وقت کی دعا

ماہ محرم الحرام کی دعاؤں کا بیان

۴۔  محرم الحرام کا چاند دیکھتے وقت کی دعا

سید بن طاووس کتاب اقبال میں کہتے ہیں : اس رات یعنی محرم الحرام کی پہلی رات کے عمل میں ایک دعا وارد ہوئی ہے جسے صاحب کتاب ’’ المختصر من المنتخب ‘‘ نے ذکر کیا ہے اور انہوں نے کہا ہے کہ جب محرم کا چاند دیکھو تو خدا کی عظمت و کبریائی کو  یاد کرو  اور کہو :

اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، اَللهُ أَكْبَرُ، رَبِّي وَرَبُّكَ اللهُ ، اَللهُ لاَ إِلَهَ إِلاَّ هُوَ رَبّ‏ الْعَالَمِينَ، اَلْحَمْدُ لِله الَّذي خَلَقَنِي وَخَلَقَكَ، وَقَدَّرَكَ فِي مَنَازِلِكَ، وَجَعَلَكَ آيَةً لِلْعَالَمِينَ، يُبَاهِيَ اللهَُ بِكَ الْمَلاَئِكَةَ.أَللَّهُمَّ أَهِلَّهُ عَلَيْنَا بِالْأَمْنِ وَالْإِيمَانِ، وَالسَّلاَمَةِ وَالْإِسْلاَمِ، والْغِبْطَةِ وَالسُّرُوَرِ وَالْبَهْجَةِ، وَثَبِّتْنَا عَلَى طَاعَتِكَ، وَالْمُسَارَعَةِ فِيمَا يُرْضِيكَ. أَللَّهُمَّ بَارِكْ لَنَا فِي شَهْرِنَا هَذَا، وَارْزُقْنَا خَيْرَهُ وبَرَكَتَهُ، ويُمْنَهُ وعَوْنَهُ‏ وَفَوْزَهُ، وَاصْرِفْ عَنَّا شَرَّهُ وَبَلاَءَهُ وَفِتْنَتَهُ، بِرَحْمَتِكَ يَا أَرْحَمَ الرَّاحِمِينَ.[1]

خدا بزرگتر ہے، خدا بزرگتر ہے، خدا بزرگتر ہے، میرا پروردگار اور تمہارا پروردگار ؛ خدا ہے ، وہ خدا کہ جس کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں اور وہ عالمین کا ربّ ہے ، حمد و ستائش اسی کے لئے ہے کہ جس نے مجھے اور تمہیں خلق کیا،اور  تمہیں اہل عالم کے  لئے آیت اور نشانی قرار دیا ، اور خدا نے تمہارے وجود کے ذریعے ملائکہ پر مباہات کیا ، خداواند اسے ہم پر امن و ایمان اور سلامتی و اسلام ، غبطہ اور سرور و خوشی سے آشکار کرے  ، اور ہمیں اطاعت پر ثابت رکھے ، اور ان چیزوں میں جلدی کرنے سے کہ جو تجھے خوشنود فرما دے ۔  خدایا ! اس مہینے کو ہم بر سبب برکت قرار دے ، اور ہمیں اس کی خیر و برکت ، سعادت ، نصرت  اور کامیابی کی روزی قرار دے ، اور ہم سے اس کی بدی ، بلا اور فتنہ کو منصرف  کر دے ، اپنی رحمت سے اے سب سے زیادہ رحم کرنے والے ۔

 


[1] ۔  إقبال الأعمال: ۱۷.

 

    بازدید : 2204
    بازديد امروز : 26538
    بازديد ديروز : 76446
    بازديد کل : 129946175
    بازديد کل : 90153161