امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۳ ۔ ہر مہینے کے پانچویں دن امام حسین علیہ السلام کی تسبیح

۳ ۔ ہر مہینے کے پانچویں دن  امام حسین علیہ السلام کی تسبیح

سُبْحَانَ الرَّفِيعِ الْأَعْلَى، سُبْحَانَ الْعَظِيمِ الْأَعْظَمِ، سُبْحَانَ مَنْ هُوَ هَكَذَا وَلاَ يَكُونُ هَكَذَا غَيْرُهُ، وَلاَ يَقْدِرُ أَحَدٌ قُدْرَتَهُ، سُبْحَانَ مَنْ أَوَّلَهُ عِلْمٌ لاَيُوصَفُ وَآخِرَهُ عِلْمٌ لاَ يَبِيدُ، «سُبْحَانَ مَنْ عَلاَ فَوقَ»[1] الْبَرِيَّاتِ بِالْإِلَهِيَّةِ، فَلاَ عَيْنٌ تُدْرِكُهُ، وَلاَ عَقْلٌ يُمَثِّلُهُ، وَلاَ وَهْمٌ يُصَوِّرُهُ، وَلاَ لِسَانٌ يَصِفُهُ بِغَايَةِ مَالَهُ «مِنَ»[2] الْوَصْفِ، سُبْحَانَ مَنْ عَلاَ فِي الْهَوَاءِ، سُبْحَانَ مَنْ قَضَى الْمَوْتَ عَلَى الْعِبَادِ، سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْمُقْتَدِرِ[3]، سُبْحَانَ الْمَلِكِ الْقُدُّوسِ، سُبْحَانَ الْبَاقِي الدَّائِمِ.[4]

پاک و منزّه ہے خداوند بلند و اعلیٰ مرتبه ، پاک و منزّه ہےخداوند بزرگ با عظمت، پاک و منزّه ہے وہ  جو ایسا ہے اور اس کے علاوہ کوئی بھی ہرگز ایسا نہیں ہو سکتا ہے ،  اور کوئی بھی اس کی  قدرت کے سامنے  کوئی تونائی نہیں رکھتا ، پاک و منزّه ہے وہ جس کی ابتداء ایسا علم ہے کہ جس کی توصیف نہیں کی جا سکتی ، اور جس کی انتہاء ایسا علم ہے جو فنا نہیں ہو سکتا ۔ پاک و منزّه ہے وہ جو اپنی خدائی سے تمام مخلوقات پر برتری اور غلبہ رکھتا ہے ، پس کوئی آنکھ بھی اسے دیکھ نہیں سکتی ، اور کوئی عقل بھی اسے ممثّل نہیں کر سکتی ، اور کوئی وہم و خیال بھی اسے متصور نہیں کر سکتا ، اور کوئی زبان بھی اس کی توصیف کی حدوں تک اس کی توصیف نہیں کر سکتی ، پاک و منزہ ہے جو ہوا میں برتری رکھتا ہے ، پاک و منزّه ہے جس نے اپنے بندوں کے لئے موت کو حتمی بنایا ،پاک و منزّه ہے وہ مقتدر بادشاہ  ہے ، پاک و منزّه ہے وہ پاک فرمانروا ، پاک و منزّه ہے جو باقی اور جاوداں ہے ۔

 


[1] ۔ ایک نسخے میں ’’سُبْحَانَ من علا سُبْحَانَ من الى فوق‘‘ وارد ہوا ہے۔

[2] ۔ قوسین کے درمیان کا یہ حصہ بحار الأنوار میں ذکر نہیں ہوا ۔

[3] ۔ بحار الأنوار میں ’’القادر‘‘ ذکر ہوا ہے ۔

[4] ۔ الدعوات: 92، بحارالأنوار: ۹۴/۲۰۶.

 

    بازدید : 2195
    بازديد امروز : 19232
    بازديد ديروز : 76446
    بازديد کل : 129931564
    بازديد کل : 90145854