امام صادق علیه السلام : اگر من زمان او (حضرت مهدی علیه السلام ) را درک کنم ، در تمام زندگی و حیاتم به او خدمت می کنم.
۱۳ ـ حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی خدمت میں نماز ہدیہ

۱۳ ـ حضرت ابا عبد الله الحسین علیہ السلام کی خدمت میں نماز ہدیہ

سید بن طاؤوس کتاب  ’’جمال الاسبوع‘‘ میں کہتے ہیں :اگر اس کے لئے ممکن ہو کہ دن رات کی پچاس رکعت میں دو رکعت کا اضافہ کرے اور اسے اہل بیت علیہم السلام میں سے کسی کو ہدیہ کرے تو یہ بہت بڑی سعادت ہے ۔ واجب نماز کی طرح سات تکبیروں یا تین تکبیروں یا ایک تکبیر کے ساتھ نماز کا آغاز کرے  اور ہر رکعت میں رکوع اور سجود کے ذکر کے بعد تین مرتبہ کہے : «صلّی الله علی محمّد و آله الطیبین الطاهرین» «یعنی خدا کا درود ہو محمد اور ان  کے طیب وطاہر خاندان پر » اور تشهد و سلام کے بعد یہ دعا پڑھے :

أَللَّهُمَّ اِنَّ هَاتَيْنِ الرَّكْعَتَيْنَ هَدِيَّةٌ مِنِّي إِلَى عَبْدِكَ وَابْنِ عَبْدِكَ، وَوَلِيِّكَ ‏وَابْنِ وَلِيِّكَ، سِبْطِ نَبِيِّكَ، اَلطَّيِّبِ الطَّاهِرِ الزَّكِيِّ الرَّضِيِّ، اَلْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ الْمُجْتَبى، أَللَّهُمَّ فَتَقَبَّلْهَا مِنِّي وَأَبْلِغْهُ إِيَّاهُمَا وَأَثِبْنِي عَلَيْهِمَا أَفْضَلَ أَمَلِي وَرَجَائِي فِيكَ وَفِي نَبِيِّكَ وَوَلِيِّكَ وَابْنِ وَلِيِّكَ، يَا وَلِيَّ الْمُؤْمِنِينَ، يَاوَلِيَّ الْمُؤْمِنِينَ، يَا وَلِيَّ الْمُؤْمِنِينَ.

خدایا ! یہ دو رکعت نماز میر طرف سے تیرے بندہ اور تیرے بندہ کے بیٹے ، اور تیرے ولی اور تیرے ولی کے بیٹے اور تیرے  پیغمبر کے سبط  ،طیب و طاہر  ، پاک اور پسندیدہ  یعنی حسین بن علی مجتبیٰ (برگزیدہ) کے لئے ہدیہ ہیں ۔ خدایا ! مجھ سے یہ قبول فرما اور آنحضرت تک پہنچا دے اور مجھے اس کے لئے اس امید سے زیادہ ثواب و پاداش عطا فرما جو تجھ سے ، تیرے نبی ، تیرے ولی اور تیرے ولی کے بیٹے سے رکھتا ہوں ۔ اے مؤمنوں کے ولی و سرپرست ،  اے مؤمنوں کے ولی و سرپرست ،  اے مؤمنوں کے ولی و سرپرست .[1]



[1] جمال الاسبوع: ص18، بحارالانوار: ج91 ص215 ح1.

 

    بازدید : 1363
    بازديد امروز : 29890
    بازديد ديروز : 68799
    بازديد کل : 130090264
    بازديد کل : 90225316