حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
ویٹی کن لائبریری کے ذمہ داران اور صحیفۂ سجادیہ

ویٹی کن لائبریری کے ذمہ داران اور صحیفۂ سجادیہ

صحیفۂ سجادیہ کے بارے میں ویٹی کن لائبریری کے ذمہ داران کی رائے

یہ کتاب بلند پایہ اور عظیم عرفانی مضامین پر مشتمل ہے، اسی لئے ہم اسے لائبریری میں محققین کے لئے بہترین مقام پر رکھیں گے ۔

Philip Woolley, a professor and researcher from Germany, asked for a copy of al-Sahifa al-Sajjadiyya to be sent to him after his friend, a Roman Catholic Cardinal, saw the book in his library, studied part of it, and, impressed with its novelty, insisted on taking it away with him.

Impressed with its novelty, he insisted on taking it away with him. When the Vatican Library in Rome received an English version of al-Sahifa al-Sajjadiyya, it said in its letter of acknowledgment:

"This book contains great mystical themes, so we place it for researchers in the best position of the library."

A leader of Germany's Social Democratic Party wrote to a friend, Professor Singler, saying:

"This book had a profound impact on me and changed my view about Islam. I invite my friend to study this book."

While in Poland, Christian Scientist Andre Kowski said of the book:

"I am deeply impressed by the ideas of Imam Sajjad, whose noble thoughts are manifested on the pages of the book al-Sahifa al-Sajjadiyya. It is so attractive, to the extent that I feel this book has given me a complete sense of the mystical and divine."

Short Review on the Performance of 33 Years of Foundation of Islamic C.P.W. Qom: Foundation of Islamic C.P.W., 2010. pp. 31. ISBN 8-0-75519-469.

جب جرمن استاد اور محقق فیلیپ وولی نے اپنے دوست رومن کیتھولک کارڈینل کی لائبریری میں اس کتاب کو دیکھا اور  اس کے کچھ حصہ کا مطالعہ کیا  تو وہ  اس سے بہت متأثر ہوئے۔ پھر انہوں نے درخواست کی کہ ’’صحیفۂ سجادیه‘‘ کا ایک نسخہ انہیں بھی بھیجا جائے۔

جب روم میں ویٹی کن لائبریری کو ’’صحیفۂ سجادیه‘‘  کا انگریزی ترجمہ موصول ہوا تو اس نے اپنے تعریفی خط میں لکھا:

یہ کتاب بلند پایہ اور عظیم عرفانی مضامین پر مشتمل ہے، اسی لئے ہم اسے لائبریری میں محققین کے لئے بہترین مقام پر رکھیں گے۔

جرمنی کی سوشل ڈیموکریٹ پارٹی کے ایک رہنما نے اپنے دوست ’’پروفیسر سنگلر‘‘ کو خط لکھا اور کہا:

’’اس کتاب نے مجھ پر گہرا اثر ڈالا ہے اور اسلام کے بارے میں میرا نقطۂ نظر بدل دیا ہے۔ میں اپنے دوست کو اس کتاب کے مطالعے کی دعوت دیتا ہوں۔

اسی طرح پولینڈ میں عیسائی دانشور‘‘ آندرے کووسکی‘‘ اس کتاب کے بارے میں کہتے ہیں:

میں امام سجاد علیہ السلام کے افکار سے بہت عمیق طور پر متاثر ہوں، جن کے خیالات ’’صحیفۂ سجادیه‘‘ کے صفحات میں جلوہ گر ہیں۔’’صحیفۂ سجادیه‘‘  اس قدر دلکش ہے کہ مجھے محسوس ہوتا ہے کہ اس کتاب نے مجھے عرفانی اور الٰہی امر کا ایک مکمل احساس عطا کیا ہے۔[1]

 


[1] ۔ مروری کوتاه بر عملکرد 33 سال بنیاد اسلامی .W.P.C

    مراجعین : 5