حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اگر میں ان(امام زمانہ علیہ السلام) کے زمانے کو درک کر لیتا تو اپنی حیات کے تمام ایّام ان کی خدمت میں بسر کرتا۔
جمعہ کے دن امام حسین علیہ السلام کی دور سے کی جانے والی زیارت

جمعہ کے دن امام حسین علیہ السلام

کی دور سے کی جانے والی زیارت

سلیمان بن عیسیٰ نے اپنے والد سے نقل کیا ہے کہ انہوں نے کہا : میں نے حضرت امام صادق علیہ السلام سے عرض  کیا : میں کیسے آپ کی زیارت کر سکتا ہوں ، جب کہ مجھ میں آنے کی قدرت نہیں ہے ؟

حضرت امام صادق علیہ السلام نے فرمایا : اے عیسیٰ ! جب تم  زیارت کے لئے آنے پر قادر نہ ہو تو جمعہ کے دن غسل کرو ، یا وضو کرو اور چھت پر جا کر دو رکعت نماز پڑھو ، اور پھر میری طرف توجہ کرو ، بیشک جس نے میرے زمانۂ حیات میں میری زیارت کی تو گویا اس نے میری موت کے بعدمیری زیارت کی اور جس نے میری موت کے بعد میری زیارت کی تو گویا اس نے میری حیات میں میری زیارت کی ۔ [1]

یہ روایت  جمعہ کے دن مولا حضرت ابا عبد اللہ الحسین علیہ السلام کی دور سے کی جانے والی زیارت کے صحیح ہونے پر دلالت کرتی ہے  ، جس طرح یہ اس بات پر بھی دلالت کرتی ہے کہ مذکورہ بیان  کی رو سے امام کی حیات کے زمانے میں سے ان کی زیارت کرنا جائز ہے  ۔

 نیز یہ اس بات کی بھی سند ہو سکتی ہے  کہ کسی بھی جگہ سے حضرت حجت بن الحسن العسکری عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کی زیارت کی جا سکتی ہے  ، لہذا جمعہ کے دن (جس میں امام زمانہ عجل اللہ تعالیٰ فرجہ الشریف کا ظہور  متوقع ہے) ظاہری و باطنی طہارت کے ساتھ سرّ من رأی (سامرہ) کا رخ  کرکے اپنے زمانے کے زندہ امام (ارواحنا فداہ)  کی زیارت کریں اور ان کی یاد اور ذکر کا شرف حاصل کریں ۔ خداوند متعال ان کے ظہور  میں تعجیل فرمائے ۔

ہمیں کوئی ایسی زیارت نہیں ملی جو صرف شب  جمعہ اور روز جمعہ سے ہی مخصوص ہو ۔ شیخ رحمہ اللہ نے کتاب ’’مصباح المتہجد‘‘ میں جو کچھ ذکر کیا ہے ؛ وہ زیارات مطلقہ میں سے ہیں ۔

 


[1] ۔کامل الزیارات : ۴۸۲ ، ح ۴.

ملاحظہ کریں : 687
آج کے وزٹر : 14328
کل کے وزٹر : 24593
تمام وزٹر کی تعداد : 128806904
تمام وزٹر کی تعداد : 89493419